Maktaba Wahhabi

85 - 199
دی جائے (کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کر سکے) اور اللہ بہت معاف کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔‘‘[1] قرآن سے واضح ہے کہ عورتوں کو پردے کا حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ با حیا عورتوں کی حیثیت سے پہچانی جائیں اور مردوں کی شرارتوں اور چھیڑ خانیوں سے محفوظ رہیں۔ مغرب میں عورت کا استحصال مغربی تہذیب عورت کی جس آزادی اور آزاد خیالی کی بلند آہنگ و کالت کرتی ہے وہ اس کے جسمانی استحصال، اس کی روحانی تحقیر اور اس کی عزت کی بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ مغربی تہذیب عورت کا درجہ بلند کرنے کا بڑا چرچا کرتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ مغربی تہذیب نے عورت کی عزت کو پامال کر دیا ہے۔ اُسے عورت کے شرف ومنزلت سے گرا دیا ہے، اُسے داشتہ اور محبوبہ بنا دیا ہے۔ مغربی تہذیب میں عورت ،عورت نہیں ہے، رنگین تتلی ہے، حصول لذت کا کھلونا ہے۔ مغرب نے عورت کو نیلام کا مال بنا دیا ہے۔ نام نہاد ’’فن‘‘ اور’’ ثقافت ‘‘کی آڑ میں عورت کا شرمناک استحصال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں ریپ امریکہ کو دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ سمجھا جاتا ہے لیکن دنیابھر میں عورتوں کی سب سے زیادہ آبرو ریزی بھی وہیں ہوتی ہے۔ ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صرف 1990ء میں روزانہ عصمت دری کے اوسطاً 1756 مقدمات درج ہوئے۔ بعد کی ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روزانہ تقریباً 1900کی اوسط سے عصمت دری کے واقعات
Flag Counter