Maktaba Wahhabi

86 - 199
پیش آئے۔ سال نہیں بتایا گیا، ہو سکتا ہے 1992ء یا 1993ء ہو، مزید برآں ہو سکتا ہے اس کے بعد امریکی جبری بدکاریوں میں اور زیادہ نڈر ہو گئے ہوں۔ ذرا چشم تصور سے دیکھیے: میں آپ کے سامنے امریکہ کا ایک منظر پیش کرتا ہوں جہاں مسلم خاندانوں میں پردہ کیا جاتا ہے۔ جب بھی کوئی آدمی کسی عورت کو پردے میں یا اسلامی حجاب میں بُری نگاہ سے دیکھتا ہے یا کوئی شرمناک خیال اُس کے ذہن میں آتا ہے تو وہ اپنی نگاہ نیچی کر لیتا ہے۔ ہر عورت اسلامی حجاب پہنتی ہے جس میں اس کا تمام جسم ڈھکا ہوا ہے سوائے چہرے اور کلائی تک ہاتھوں کے۔ اس کے بعد اگر کوئی زنا بالجبر کرتا ہے تواُسے سزائے موت دی جاتی ہے۔[1] میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا اس پس منظر میںامریکہ میں عصمت دری کے واقعات بڑھیں گے، اسی طرح رہیں گے یا کم ہو جائیں گے؟ اسلامی شریعت کا نفاذ فطری طور پر اسلامی شریعت کا نفاذ ہوتے ہی مثبت نتائج ناگزیر ہوں گے۔ اگر دنیا کے کسی بھی ملک میں چاہے وہ امریکہ ہو یا یورپ، اسلامی قوانین کا نفاذ کیا جائے تو معاشرہ سکون کا سانس لے گا۔ اسلامی حجاب عورت کا مرتبہ کم نہیں کرتا بلکہ اونچا کرتا ہے اور اس کی حیاداری اور پاکدامنی کی حفاظت کا ضامن ہے۔
Flag Counter