نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں
نو مسلموں کے خیالات
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں مجھے اپنے تمام مسائل کا حل مل گیا
میرے لیے مسرت اور خوش نصیبی کا دوسر ا نام اسلام ہے جو واحد سچا دین ہے۔یہ وہ واحد دین ہے جسے ہر ذی فہم انسان اپنا سکتا ہے اور یہی وہ دین ہے جو مصائب میں مبتلا دنیا کو درخشاں اور روشن راہ دکھاتا ہے۔
میری خوشی کا اندازہ اس سے لگائیے کہ جب میں نے اسلام کا مطالعہ کیا تو اس کی ہر بات مجھے اپنے خیالات کے عین مطابق محسوس ہوئی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں مجھے میرے تمام مسائل کا حل مل گیا۔ قر آنِ حکیم کی ایک ایک سورت نے مجھے حق سے آشنا کیا اور میں نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اُ س نے اپنی رحمت سے میرا سر تسلیم خم کرنا قبول فرما لیا۔[1]
[سلیم آر ڈی گرے - فرتھ ، انگلینڈ]
(Salim R. De Grey-Firth, U.K)
بالآخر میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲ کا نبی مان لیا
بالآخر میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲ کا نبی مان لیا ۔ اوّلاً: اس لیے کہ مجھے ان سے رہنمائی کی ضرورت تھی۔ ثانیاً :یہ کہ میرے خیالات اگرچہ آزادانہ تھے مگر وہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے مطابقت رکھتے تھے۔ ان دو وجوہ کے علاوہ تیسری وجہ یہ تھی کہ قرآن مجید کا کلامِ الٰہی
|