Maktaba Wahhabi

108 - 331
میری تبدیلی ٔ مذہب کی وجوہات [جناب عبدالرحمٰن سٹینلے اینین (Stanley Anyan) کا اقرار نامہ برائے قبولِ اسلام کا متن درج ذیل ہے:] اقرار نامہ ’’میں ، سٹینلے اینین ساکن بروم فیلڈ، ایڈل، لیڈز، (Bromfield, Adel,Leeds) ایمان داری اور خلوص کے ساتھ اپنی آزادانہ مرضی سے یہ اقرار اور اعلان کرتا ہوں کہ میں صرف اور صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ہوں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا بندہ اور رسول مانتا ہوں اور میں تمام انبیاء ، حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام وغیرہم کا برابر احترام کرتا ہوں اور اللہ کی مدد سے میں اسلامی طرزِ حیات پر زندگی گزاروں گا۔ [لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌرَّسُولُ اللّٰہِ] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔‘‘ [دستخط اے آر سٹینلے اینین] میرا ایمان ہے کہ آخر کار مجھے سچا دین مل گیا ہے جو سکون اور اطمینان فراہم کرتاہے، یعنی میں اسلام کی آغوش میں آگیا ہوں ۔ بچپن میں میری تربیت چرچ آف انگلینڈ کے تحت ہوئی تھی اور پھر دس برس کی عمر میں مجھے ایک میتھوڈسٹ سکول بھیج دیا گیا۔ وہاں سے فراغت کے بعد میں واپس چرچ آف انگلینڈ میں آگیا جہاں مجھے اس کی باقاعدہ رکنیت مل گئی۔ تاہم کچھ عرصہ معاملات پر غور کرنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اس مذہب میں کوئی کمی ہے جس کی وجہ سے مجھے وہ اطمینان اور ذہنی سکون حاصل نہیں ہورہا جس کی مجھے آرزو تھی۔ پس میں نے یہ بہتر سمجھا کہ اس مذہب کو چھوڑ کر اپنا مطلوب کہیں اور تلاش کروں ۔ پھر میں نے مختلف طرز عبادت اپنانے کی کوشش کی جن میں ’’کرسچن سائنس‘‘ اور روحانیت
Flag Counter