Maktaba Wahhabi

282 - 331
پس رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے بہترین مثال اور قابل اتباع نمونہ ہیں ۔ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر جب نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں اللہ کی عظمت کا ایک اور پہلو بھی نظر آتا ہے۔ یہ اسی کی مہربانی ہے کہ اس نے ہمیں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا اسوہ حسنہ عطا کیا۔ اللہ عزّوجل کی خصوصی عنایت اور مہربانی سے آپ نے ہمارے لیے مثالی زندگی بسر کی۔ ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم ان مشکلات میں بے یارومددگارنہیں ہیں ۔ ہمیں اللہ نے اپنی مرضی کے مطابق عمل کرنے کی توفیق اور طاقت عطا کی ہے۔ اس توفیق اور طاقت سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے کامل نمونہ اور اعلیٰ مثال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔[1] [عائشہ ڈکرسن] (Aishah Dickerson) میں مسلمان کیوں ہوئی؟ پہلے میں نے کئی مذاہب کامطالعہ کیا اور جانچ پڑتال کی مگر مجھے یہ بھی پتہ نہ چل سکا کہ میں کس جگہ کھڑی ہوں ۔ مجھے یوں لگتا تھا جیسے میں ہوا کے دوش پر ادھر اُدھر اڑتاہوا تنکا ہوں جو پتہ نہیں کہاں جا گرے گا۔ میں سوچتی تھی یہ سب مذہب سچے کیوں کر ہوسکتے ہیں ؟ میں محسوس کرتی تھی کہ ان میں سے ایک مذہب ضرور سچا ہوگا مگر یہ علم نہ تھا کہ وہ کون ساہے؟ مجھے وہ بات کسی میں بھی نظر نہیں آئی جس کی مجھے تلاش تھی۔ بالآخر میں نے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مجھے سکون، دلجمعی اور قناعت نصیب ہوگئی۔ آسمان سے گرنے والی بجلی کے شرارے کی طرح یہ حقیقت میرے دل میں اتر گئی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا سچا پیغام وقتاً فوقتاً مختلف انبیائے کرام علیہم السلام کی وساطت سے ہم تک پہنچایا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری رسول بن کر تشریف لائے، پھر اس کے بعد یہ سلسلۂ انبیاء ختم ہوگیا کیونکہ اللہ کا پیغام مکمل ہوگیاہے۔ چونکہ اب مزید
Flag Counter