Maktaba Wahhabi

305 - 331
کرے کیونکہ اتحاد طاقت ہے۔ خاص طور پر اسلام جیسے عظیم الشان دین کے پرچم تلے اتحاد ضروری ہے کیونکہ اسلام نے بنی نوع انسان کو مساوات سے آشناکیا اور یہی ہمارے تمام تعلقات اور معاملات کو منظم اور منضبط کرتاہے، اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ اسلامی دنیا کے ممالک باہمی جنگ وجدل کو ترک کردیں ۔ باہمی گفت وشنید، مشاورت اور افہام وتفہیم سے تمام مشکلات اور تنازعات کا تصفیہ کیاجاسکتا ہے۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت سے نوازا ہے اور میں اس سے دعا کرتی ہوں کہ مسلمانوں کو امن واخوت کی راہ دکھادے تاکہ وہ صحیح معنوں میں موجودہ دور کی بہترین امت بن جائیں جو تمام بنی نوع انسان کے لیے مبعوث کی گئی ہے۔ [1] [محترمہ فاطمہ مک ڈیوڈسن، وزیر محکمہ سوشل ڈویلپمنٹ ولوکل گورنمنٹ -جمہوریہ ٹرینی ڈاڈ اور ٹوباگو ] (Madame Fatima Mik Davidson- Republic of Trinidad and Tobago) اسلام میری پسند کیوں ؟ اسلام ہی وہ دین ہے جس کی مجھے سکول کے زمانے سے تلاش تھی۔ میرا ذہن عیسائیت کی تعلیمات سے کبھی مطمئن نہ ہوا، تاآنکہ بڑی ہوکر میری سوچ کو اتنی آزادی نصیب ہوگئی کہ میں نے عیسائیت کی تعلیمات کو ترک کردیا۔ سکول چھوڑنے کے بعد مجھے چند سال یہودی اور عیسائی دوستوں کے ساتھ بیرون ملک رہنے کا اتفاق ہوا مگر ان کے مذہب سے میں کبھی متاثر نہ ہوئی۔ اسی سال میں اپنے وطن سکاٹ لینڈ آئی توایک دن اتفاقاً میرے ایک دوست مجھے لندن کے مسلم پریئر ہاؤس(مسجد) 111 کیمپڈن ہل روڈ (Compden Hill Road) نوٹنگ ہل گیٹ لندن (Notting Hill Gate, London) ڈبلیو 8 میں منعقدہ "At Home" کی ایک تقریب میں لے گئے۔ وہیں میرا سچے دین اسلام سے تعارف ہوا اور مجھے اسلام سے دلچسپی ہوگئی۔ اس کی اہم خصوصیت مدلل اور معقول ہونا ہے، مثلاً عقیدۂ توحید پر یقین۔ اسی وجہ سے
Flag Counter