Maktaba Wahhabi

320 - 331
ہے۔[1] [لیڈی ایولن کوبولڈ زینب] (Lady Evelyn Cobbold Zainab) اسلام کا مفہوم میری نظر میں محترمہ مریم جمیلہ ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئیں ۔ آپ کے والد ایک سیلزمین اور والدہ نہایت معزز سماجی کارکن تھیں ۔ محترمہ جمیلہ نے 19برس کی عمر میں اسلامی لٹریچر کا پوری توجہ اور انہماک سے مطالعہ شروع کیا۔ آغاز آپ نے اسلامی کتب کے انگریزی تراجم کی مدد سے کیاتاکہ مسلمان ہونے کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کی جائے اور عام دستیاب اخبارات وجرائد کے ذریعے سے اسلامی ریاستوں کے موجودہ حالات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں ۔ آپ نے دنیائے عرب اور پاکستان کے تقریبا دس بارہ نوجوانوں سے خط کتابت کی۔ ان قلمی احباب میں سے اکثر سے تعلقات دیرپا ثابت نہ ہوئے کیونکہ آپ جلد ہی ان کے مغرب زدہ طرزِحیات سے بیزار ہوگئیں ۔ ان کی اسلامی عقائد اور ثقافت سے غفلت اور بعض اوقات عناد کے علاوہ ان کی بچکانہ سوچ نے آپ کو ان سے متنفر کردیا۔ بالآخر آپ نے پختہ کار اور بااثر مسلمان رہنماؤں بالخصوص علماء سے رابطہ قائم کیا۔ 1960ء تک آپ کی خط کتابت سابق عراقی مندوب در اقوام متحدہ ڈاکٹر فاضل جمالی، سابق ڈائریکٹر اسلامک سنٹر واشنگٹن ڈاکٹر محمود ایف حب اللہ، صدر علمائے الجزائر اور فرانسیسی استعمار کے خلاف تحریک آزادی کے روح رواں مرحوم شیخ محمد بشیر ابراہیمی ، ڈاکٹر محمد البہائی الازہری، ڈاکٹر محمد حمید اللہ آف پیرس، ڈاکٹر معروف دوالیبی (ماہر اسلامی قانون، پروفیسر آف شریعہ دمشق یونیورسٹی اور سابق وزیر اعظم شام) اور صدر اسلامک سنٹر جنیواڈاکٹرسعید رمضان سے ہوچکی تھی اور آپ نے سید قطب شہید سے بھی رابطے کی پوری پوری کوشش کی، جب وہ مصر میں طویل قید کاٹ رہے تھے۔
Flag Counter