Maktaba Wahhabi

41 - 331
قرآن وحدیث میں ایمان کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے: ((فَمَن يُرِدِ اللّٰهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللّٰهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ)) (الأنعام 125:6) ’’اللہ جس کسی کو ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جس کو گمراہی پر برقرار رکھنا چاہتا ہے اس کے سینے کو بالکل تنگ کردیتا ہے، گویا وہ آسمان کی طرف (نہایت مشکل سے) چڑھ رہا ہے۔ اللہ اسی طرح ان پر (حق سے فرار و نفرت کی) خباثت مسلط کر دیتاہے جو ایمان نہیں لاتے ۔‘‘ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ((وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لآمَنَ مَنْ فِي الأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ)) (یونس 99/10) ’’اور اگرآپ کا رب چاہتا تو زمین پر جتنے لوگ بھی ہیں سب ایمان قبول کرلیتے۔ تو کیا آپ لوگوں پر زبردستی کر سکتے ہیں حتی ٰکہ وہ ایمان لے آئیں ؟‘‘ فرمان رب العالمین ہے: ((وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۗ قُلْ إِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللّٰهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ)) (الرعد 29-27:13) ’’کہہ دو کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہی پر برقرار رکھتا ہے اور اپنی طرف رہنمائی ان
Flag Counter