Maktaba Wahhabi

56 - 331
اسلامی عبادات سادگی اور وقار کی مظہر ہیں آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ مجھے یہ جان کر کتنی خوشی ہوئی کہ اسلام ایک ایسا دین ہے ۔جس کی عبادات کسی بھی وقت ادا کی جا سکتی ہیں اور ان میں اتنی سادگی اور وقار ہے کہ انسان ان عبادات کے ذریعے سے اﷲ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر ایک عجیب سی مسرت محسوس کرتا ہے۔[1] [جی فٹز جیرالڈ لی] (G.Fitzgerald Lee) اسلام دنیا کے مسائل حل کرسکتا ہے ہندوستان میں قیام کے دوران میں میرا مسلمانوں سے ملنا جلنا رہا۔ میں نے انھیں مذہبی اور دنیوی ہر دو لحاظ سے بے حد وفادار پایا جس کے نتیجے میں ، میں نے عیسائیت اور اسلام کا موازنہ کیاتو یہ معلوم ہوا کہ اسلام دنیا کے مسائل حل کرنے کی زیادہ صلاحیت کا حامل ہے اور عیسائیت کی نسبت یہ انسان کی روحانی ضروریات کی بہتر طور پر تکمیل اور تشفی کر تاہے۔[2] [جی ایچ ایف- سائوتھ سی ہینٹس] (G.H.F-Southsea Hants) اسلام ایک صاف ستھرا اور صحیح العقیدہ دین ہے عیسائیت کے کئی بنیادی اصولوں سے عدم اطمینان کے باعث میں نے قرآنِ حکیم کامطالعہ کیا۔ اسلام ایک صاف ستھرا اور صحیح العقیدہ دین ہے اور انسان کی نجات کو (نعوذباﷲ) اللہ عزوجل کے کسی بیٹے کی قربانی سے وابستہ کرنے کے بجائے فرائض کی ادائیگی پر منحصر
Flag Counter