Maktaba Wahhabi

62 - 331
کی طرح حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اﷲ کے رسول تھے ۔[1] [جے ایچ ڈی] )J.H.D) راست بازی اور عقلی بنیاد اسلام کا خاصہ ہے 22 اگست کو مجھے اپنی زندگی کے ایک نہایت خوشگوار لمحے کا تجربہ نصیب ہوا جب میں دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔میں تقریباً ایک سال سے یہ قدم اُٹھانے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔اس عرصے میں میں نے اسلام کا اچھا خاصا مطالعہ کرلیا۔ اسلام کی جس بات نے سب سے پہلے میرے ذہن کو متاثر کیاوہ اسلام کی سادگی، صاف گوئی اور عقلی بنیاد تھی۔ اکثر شام کو میں گھوڑے پر سوار ہو کر مصر کی نہروں کے کنارے سیر کرتے ہوئے رُک کر لوگوں کو مخصوص سادہ انداز میں عبادت کرتے دیکھتا۔ عبادت گزار انسان کی لگن دیکھ کر انسان بہت متاثر ہوتا ہے کہ یہ شخص خود کو اﷲ سے براہِ راست ہم کلام سمجھ کر اس کی عبادت کر رہا ہے۔ رفتہ رفتہ مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اُ ن نظریات پر عمل پیرا نہیں رہ سکتا جن کے مطابق میری پرورش اور تربیت کی گئی تھی۔ [2] [کیپٹن جلال الدین ڈیوڈسن] )Captain Jalaluddin Davidson( اسلام مجھے دلی طور پر متاثر کرتا ہے اسلام کی خوبیاں جو خاص طور پر مجھے متوجہ کرتی ہیں ، وہ یہ ہیں : توحید، فرقہ بندی سے پاک
Flag Counter