Maktaba Wahhabi

66 - 331
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیرو کار ہوں ۔ [1] [ اے کین] (A.Kane) اسلام عقل اور خلوص پر مبنی دین ہے میں خلوص سے عاری اور رہبانیت پرمبنی دین سے بے حد بیزار ہوں ۔ اس کے نظریات کراہت آمیز اور اس کے مبلّغ نفرت انگیز ہیں ۔ میرا دماغ کسی زیادہ معقول اور خالص دین کا تقاضا کرتا ہے اور میرا ضمیر کہتا ہے کہ (اسلام کی شکل میں ) مجھے ایسا دین مل گیا ہے۔[2] [لیونیل ایش ورتھ- لندن] (Lionel Ashworth-London) اسلام میں سب کچھ موجود ہے گذشتہ چند ہفتوں میں مجھے قرآنِ حکیم کا جو نسخہ اور دیگر اسلامی لٹریچر موصول ہوا ہے، میں اس سے بے حد متاثر ہوا ہوں ۔ اسلام میں مجھے وہ سب کچھ مل گیا ہے جو مجھے مطلوب تھا مگرعیسائیت میں اس کا نشان تک نہیں تھا۔ اسلام سے متعارف ہونے سے پہلے میرے عقائد مبہم تھے، غالباً اس لیے کہ میں نے ان پر مناسب حد تک غور نہیں کیا تھا۔ آپ نے میری رہنمائی ایسے دین کی طرف کی ہے جو مجھے ہر پہلو سے مکمل لگتا ہے۔[3] [ٹی ایچ میکبارکلی- کلونٹارف ، ڈبلن، آئرلینڈ] (T.H.McC Barklie- Clontarf, Dublin, Ireland)
Flag Counter