Maktaba Wahhabi

67 - 331
مجھے یقین ہے کہ اسلام میں سب اہم باتیں موجود ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ عیسائیت ایک نامکمل دین ہے بچپن سے بلوغت تک عیسائیت میں تربیت پانے اور اس مذہب کے جملہ عناصر سے واقفیت رکھنے کے باعث مجھے یہ یقین ہے کہ اسلام اُن تمام اہم باتوں پر محیط ہے جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ عیسائیت ایک نامکمل مذہب ہے۔ جب میں نے روزانہ مسلمانوں کو پاک صاف ہو کر نماز پڑھتے اور اپنے خالق کے سامنے سجدہ ریز ہوتے دیکھا تو میرا یقین پختہ ہو گیا،مجھے اسلام کی جانب کشش محسوس ہوئی اور میں اسلامی کتابیں پڑھنے لگا جن کا مطالعہ بالآخر میرے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین قبول کرنے کا باعث بنا۔[1] [محمد مصطفی کولی- باتھرسٹ ، گیمبیا] (Muhammad Mustapha Colley-Bathurst, Gambia) اسلام کا عالمگیر تصورِ انسانیت اسلام کا تصور اتنا ہی وسیع ہے جتنی کہ بذات خود انسانیت۔ اور یہ دین اُ ن کافرانہ عقائد سے پاک ہے جو عیسائیت کی بنیاد ہیں ، مثلاً کفارہ، نجات اور نجات دہندگی۔ یہ سمجھنا ہمارے شعور کی توہین ہے کہ عہدِ جاہلیت سے مستعار لیے گئے توہّمات اور قصّے کہانیوں کواپنی نجات کے ضامن سمجھ لیں ۔ میں نے اسلام پر جو کتابیں پڑھی ہیں اب وہ اپنے دوستوں تک پہنچا رہا ہوں تاکہ اُنھیں بھی حق کی وہ روشنی نظر آ سکے جس سے اب تک اُن لوگوں کو محروم رکھا گیا۔[2] [ عمر علی آر ٹی ڈوبسن- لندن] (Omer Ali R.T.Dobson-London)
Flag Counter