Maktaba Wahhabi

68 - 331
تثلیث پر میرا کبھی یقین نہیں رہا۔اسلام بے مثال رواداری سکھاتا ہے گزشتہ چند سالوں سے میں چرچ آف انگلینڈ سے بتدریج دور ہوتا گیا اور اس کے نظریات کے متعلق میں نے بہت سوچ بچار کی اور آخر اس نتیجہ پر پہنچا کہ وہ سب فضول ہیں ۔ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے انسانی تصور کے سوا کسی اور چیز پر یقین نہ کرسکا، لہٰذا میں تثلیث پر ایمان نہ رکھ سکا اور میں نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام دوسرے مذاہب کے معاملے میں بے مثال رواداری سکھاتا ہے۔ نہ صرف ان مذاہب کے بانیوں کا احترام کرنے پر اصرار کرتا ہے بلکہ ان مذاہب پر ایمان لانا بھی ضروری قرار دیتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ ایک تنگ نظرکٹر ہندو، یہودی یا عیسائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتا مگر مسلمان اگر حضرت موسیٰ یا حضرت عیسیٰi کا احترام نہ کرے تو اُ س کا ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔اسی طرح دوسرے بانیانِ مذاہب کو برا بھلا کہنے سے روکا گیا ہے۔[1] [سرعمر ہیوبرٹ رینکن- ویلنگٹن] (Sir Omer Hubert Rankun-Wellington) اسلام کی وسیع الذہن تعلیمات میرے قبولِ اسلام کا سبب بن گئیں اسلام کی وسیع الذہن تعلیمات نے مجھے قرآنِ حکیم کے گہرے مطالعہ پر آمادہ کیا اور میں نے اسلام قبول کر لیا۔[2] [ جے عمر لیسٹر- مانچسٹر، برطانیہ] (J.Omer Lester-Manchester, U.K)
Flag Counter