Maktaba Wahhabi

72 - 331
اسلام ضمیر اور عقل کو مطمئن کرتا ہے اسلام ضمیر اور عقل کو مطمئن کرتا ہے اور انسان کو فرقہ وارانہ اور نسلی تعصّبات سے بالاتر بنا دیتا ہے۔ یہ انسان کو اﷲ تعالیٰ اور فطرت کے عالمگیر دین فطرت اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ دے کر اس کے کردار کی اصلاح کرتا ہے۔ [1] [ٹو گوزو شیما - لندن] (Togo Tzushima-London) اسلام پادریوں پر انحصار کے بجائے خود انحصاری کا درس دیتا ہے اسلام پادریوں پر انحصار کے بجائے خود انحصاری کا درس دیتا ہے اور اس طرح ہمیں اپنے آپ کو دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ انسانیت آموز خود انحصاری کا وہ سبق ہے جس کی انسان کو اشد ضرورت ہے تاکہ اس کے مطابق تہذیب اور کاروباری زندگی کو منظم کیا جائے اور انسانیت کے مفاد کی خاطر تمام نسلوں کو ایک بڑی برادری کی صورت میں اکٹھا کر دیا جائے۔[2] [اے واگہان سپروس- ورسیسٹر] (A.Vaughan-Spruce, Worcester) اسلام سادہ اور معقول دین ہے جیسا کہ ’’ریویو‘‘ میں مذکو ر ہے، اسلام کی جو خوبی مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے وہ اس کی سادگی اور معقولیت ہے کیونکہ یہ دین (عیسائیت کی طرح) مقدّسین اور پادریوں کے نظریات اور غلط رسوم میں اُ لجھا ہو ا نہیں ہے۔
Flag Counter