Maktaba Wahhabi

74 - 331
اگرچہ میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ اصلاح شدہ عیسائیت ایک بہت بڑا مذہب ہے، پھر بھی میں اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتی کہ اسلام نہ صرف عیسائیت کے بہترین اصولوں کی تعلیم دیتا ہے بلکہ یہ اپنے فکری اور روحانی تصورات اور زیادہ صحت مند سماجی نظام کی بنیاد فراہم کرنے والے اصولوں کی بنا پر عیسائیت پر زبردست برتری بھی رکھتا ہے۔[1] [مس آمنہ اے بیمفورڈ- کیو روڈ ، رچمنڈ، ساؤتھ ویلز، برطانیہ] (Miss Amina A.Bamford-Kew Road, Richmond, S,W-U.K) اسلام نے مجھے عبادت کے لائق معبودِ حقیقی سے متعارف کرایا میں نے اسلام کو ایک ایسا دین پایا جس کی سادگی انسان کو اسے اپنانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ ابتدا میں میرا اللہ کے متعلق تصور احترام سے زیادہ خوف پر مبنی تھا۔ اﷲ کا قہر اس کی رحمت سے زیادہ لگتا تھا۔ بعد میں میرا ’’اللہ‘‘ کے بارے میں تصور بدل گیا اور اعمال بھی، اس لیے کہ ہمارے اعمال ہمارے خالقِ حقیقی کے متعلق گمان کے مطابق ڈھل جاتے ہیں ۔اسلام نے مجھے عبادت کے لائق معبودِ برحق سے روشناس کرایا اور اس کے احکام کی پیروی کا جذبہ میرے دل میں پیدا کر دیا۔[2] [آ منہ براؤن] (Amina Browne) اسلام ہی سب سے پُرخلوص دین ہے بدقسمتی سے چرچ آف انگلینڈ بہت تنگ نظراور انتہا پسند ہے۔ اس کی کوئی نظریاتی بنیاد ہے نہ اس میں سادگی ہے جبکہ اسلام انتہائی پُر خلوص دین ہے جو بے پناہ صداقت اور علم
Flag Counter