Maktaba Wahhabi

76 - 331
میں سچا، سادہ، پُراخلاص اور فطری دین ’’اسلام‘‘ قبول کرکے خوش ہوں میں سچا، سادہ، پر اخلاص اور فطری دین اسلام قبول کر کے خوش ہوں ۔ یہ فلسفیانہ نظریات سے پاک ہے اور طبقۂ علماء کی بے جا مداخلت سے بھی محفوظ ہے۔ اس کی وسیع النظری، لچک اور سادہ اصول میرے ذہن کو بہت متاثر کرتے ہیں ۔[1] [جیسی امینہ ڈیوڈسن] (Jessie Ameena Davidson) اسلام کے اصول قابلِ عمل اور معقول ہیں عیسائیت کے تنگ نظریات اور توہم پرستی کے لیے میرے دل میں کوئی جگہ نہیں جبکہ اسلام کے اصول قابلِ عمل اور معقول ہیں ۔[2] [مس جون فاطمہ ڈینسکن - لندن] (Miss Joan Fatima Dansken-London) اسلام کے اصولوں پر عمل کرکے دنیا کی بہت سی موجودہ مشکلات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ’’اسلامک ریویو‘‘ میں کچھ مضامین، خاص طور پر باقاعدہ شائع ہونے والے مراسلات پڑھ کر میں نے آج سے کئی ماہ قبل اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا مگر مجھے اپنے آپ پر اعتماد نہ تھا۔ مجھے اس بات کا ثبوت درکار تھا کہ میں ایک درست قدم اٹھا رہی ہوں ۔ میں اسلامی لٹریچر کا
Flag Counter