Maktaba Wahhabi

78 - 331
(مسیحیت کے سرچشمے) اورIdeal Prophet (مثالی رسول صلی اللہ علیہ وسلم) حقیقتاً بہت دلچسپ ہیں اور اگر ان کتابوں کو تعلیم یافتہ عیسائی طبقوں میں پھیلایا جائے تو یہ یقینا انھیں ان کے نام نہاد ’’چرچ فادرز‘‘ کی اُن اختراعات اور تحریفات سے متنفر کر دیں گی جو وہ دین میں وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں ۔[1] [مس جے، سی، اے پیریرا] (Miss J.C.A. Perera) اسلام روح اور جسم دونوں کا احاطہ کرتا ہے اسلام کا سب سے ممتاز وصف اتحاد ہے۔یونیٹیرین کلیساؤں (Unitarian Churches) میں بھی اگرچہ مکمل اتحاد کی خواہش تو پائی جاتی ہے مگر ان کی رسوم اور خطبات بالکل مختلف ہوتے ہیں اور چرچ کے ارکان اگرچہ دلی طور پر ایک ہی اصول کو مانتے ہیں مگر ان کے مابین وسیع اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ کسی بھی چرچ کو عوام کے اعمال کے بارے میں صرف اخلاقی حق حاصل ہوتا ہے اور چونکہ ضابطۂ اخلاق ایک ہی ہے، لہٰذا چرچ بھی ایک ہی ہونا چاہیے۔ مگر ضابطۂ اخلاق کے بجائے ان کے قوانین تنگ نظریات اور مبہم عقائد پر مبنی ہیں ۔ ان کے نظریات کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں وہ عملاً اختراعی اور مصنوعی بن جاتے ہیں ۔ اسلام زندگی کے ہر معاملے اور ہر مرحلے کو مدنظر رکھتا ہے۔ یہ طہارت کے ضوابط کی وجہ سے روح اور جسم دونوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس کی سادگی ذہن کو آرام دیتی ہے اور امن و سکون بہم پہنچاتی ہے۔ اس میں عیسائیت جیسی رسوم، موسیقی،مذہبی تصویروں اور ڈراموں کے ذریعے سے خاص دین سے توجہ منحرف نہیں کی جاتی۔ اسلام کے دروازے ہر وقت ہر فرد کے لیے کھلے رہتے ہیں ۔ یہ صرف اتوار کو نہیں کھلتے کہ اگلے اتوار تک انسان سب کچھ بھول چکا ہو۔[2] [شمسہ امینہ۔ برطانیہ کی ایک انگریز مسلم خاتون] (Shamsa Ameena)
Flag Counter