Maktaba Wahhabi

83 - 331
اسلام ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا مجھے دلی طور پر یہ یقین ہے کہ اسلام کا مستقبل بہت روشن ہے جبکہ عیسائیت ناکام ہو چکی ہے۔ میرا یہ ایمان ہے کہ انسانیت صرف اس دین (اسلام) کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی خوشی حاصل کر سکتی ہے جس کی تبلیغ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کی۔ عیسائیت پیچیدہ نظریات سے بھرپور ہے جن کی حقیقت و ماہیت میری سمجھ میں نہیں آتی۔ اسلام تو خود زندگی ہے مگر عیسائیت ختم ہو جائے گی کیونکہ یہ بے بنیاد تصورات پر مبنی ہے۔ اسلام ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ مسلمان کے نزدیک ترقی صرف انسان کے خارجی وجود کا معاملہ نہیں ہے نہ یہ تہذیب و سائنس میں اور نہ فنی ترقی میں مضمر ہے بلکہ مادی دنیا کی غلامی سے رُوح کی آزادی ہی ترقی کہلا سکتی ہے۔ [1] [علی احمد نود ہولمبو - ڈنمارک] (Ali Ahmad Knud Holmboe- Denmark) اسلام میں مجھے استحکام کے عناصر نظر آئے بہر صورت میرے خیال میں اسلام ہی وہ دین ہے جس میں میں نے وہ عناصر دیکھے ہیں جو استحکام پیدا کر سکتے ہیں ۔ اس کی سادگی، رسوم سے بے نیازی،سائنس ، فلسفہ اور حکومت کی سیاسی شکلوں کو برداشت کرنے، سماجی امتیازات اور نسلی تعصبات سے پاک ہونے اور چند منتخب یا امیر اور بااثر افراد تک محدودپُراسرار باتوں سے مبرا ہونے کی وجہ سے مستقبل کے لیے اس کے امکانات دیگر تمام رائج الوقت مذاہب سے زیادہ ہیں ۔ یہ سب باتیں مل کر اسے میری دانست میں میرے سیاسی، سماجی اور مذہبی نظریات کے لیے بہترین اظہار کا ذریعہ بناتی ہیں ۔[2] [ڈیوڈ عمر نکلسن] (David Omer Nicholson)
Flag Counter