Maktaba Wahhabi

84 - 331
اعتدال اور تقویٰ اسلام کی کلیدی خصوصیات ہیں اسلام کی سادگی، مساجد کا بے حد متاثر کن ماحول، اس کے مخلص پیرو کاروں کا ذوق وشوق اور دنیا بھر میں پانچ وقت اذان کی آواز پر لبیک کہنے والے لاکھوں لوگوں کا اعتماد افزا عمل وغیرہ ایسے عناصر ہیں جو شروع ہی سے مجھے متاثر کرتے رہے ہیں ۔ دوسرے مذاہب کے بارے میں اسلام کی وسیع النظررواداری اسے آزادی کے متوالوں کا منظورِ نظر بناتی ہے۔ نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیرو کاروں کو حکم دے رکھا ہے کہ عہد نامہ قدیم و جدید اور حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام پر ایمان رکھنے والوں سے اچھا سلوک کیا جائے اور سب انبیاء علیہم السلام کو ایک ہی اﷲ عزوجل کے نبی سمجھا جائے۔ یقینا یہ دوسرے مذاہب کے مقابلے میں ایک زیادہ فراخدلانہ اور ترقی پسندانہ رویہ ہے۔ مجھے اعتدال اور تقویٰ جو اسلام کی کلیدی خصوصیات ہیں ، بے حد پسند آئے۔ [1] [کرنل ڈونلڈ ایس راک ویل، یو ایس اے] (Col. Donald S.Rockwell, U.S.A) اسلام ہی نسلِ انسانی کے ہر فرد کی ضرورت پوری کرتا ہے ہر چیز کی طرح عیسائیت کو بھی فنا ہو کر اﷲ کے سچے دین اسلام کے لیے جگہ چھوڑنی ہے۔ اسلام حق، خلوص اور رواداری کا دین ہے جو انسان کے مفادات کو مدّ نظر رکھتا ہے اور اُسے راہِ حق دکھاتا ہے۔ صرف اسلام ہی نسلِ انسانی کے ہر فرد کی ضرورت پوری کرتا ہے اور دنیا میں مسلمان واحد قوم ہیں جن کے درمیان ’’سچی کتاب اخوت‘‘ پائی جاتی ہے نہ کہ عیسائیت کی طرح محض ’’زبردستی کا عقیدہ‘‘ (Make-belief) [2] [سر جلال الدین لاڈر برنٹن -انگلینڈ] (Sir Jalaluddin Lauder Brunton- U.K)
Flag Counter