Maktaba Wahhabi

85 - 331
اسلام ہی موجودہ دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے اہلِ مغرب کے ذہن کو زیادہ تر اسلام کی سادگی متاثر کرتی ہے۔ یہ درست ہے کہ ایک دو مذاہب اور بھی ایسے ہیں جن تک رسائی آسان ہے مگر ان میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین جیسی قوت اور اخلاقی و روحانی عظمت مفقود ہے۔ اسلام کی رواداری بھی متاثر کن ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ عیسائیت کے عدم برداشت کے رویے ہی نے پہلے پہل مجھے اسلام کی طرف متوجہ کیا۔ عیسائی چرچ آج کے مسائل سے نمٹنے کی اہلیت سے عاری ہے۔ ان مسائل کا حل صرف اسلام ہی پیش کرتا ہے۔[1] [جان فشر - نیوکیسل، برطانیہ] (John Fisher- New Castle, U.K) اسلام کی سادگی اور اس کے پیروکاروں کے خلوص نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا اسلام قبول کرنے کے بعد میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپہنچا ہوں اور اپنے قبولِ اسلام کی و جہ آپ پر واضح کرنے کے لیے میں نے اپنا ذاتی تجزیہ کیا ہے جو درج ذیل ہے: ’’اسلام کی سادگی اور اس کے پیروکاروں کی لگن نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا۔ مجھے عیسائیت کے سوا تمام مذاہب کو کفر اور ان کے پیرو کاروں کو کافر سمجھنا سکھایا گیا تھا۔ اسلام نے مجھے اپنے پانچ ارکان میں سے ایک رکن کے ذریعے سے مادیت کے بندھنوں کو توڑنا سکھا دیا اور یہ رکن نماز ہے۔ اسلام کی یہ عبادت مجھے مسلسل رب تعالیٰ، ا س کی مخلوق اور
Flag Counter