Maktaba Wahhabi

86 - 331
میرے نفس کے متعلق ان فرائض کی یاد دلاتی رہتی ہے جو میرے ذمے ہیں ۔‘‘[1] [خالد ڈی لارنجر ریمراف] (Khalid D'Larnger Remraf) میں اسلام کو موجودہ تمام مذاہب پر ترجیح دیتا ہوں جو سب تصوراتی ہیں اسلام ترقی کا علم بردار ہے اور اس سے ہمیشہ یہ سبق ملتا ہے کہ دنیا اسی طرح ارتقا کے مراحل طے کرتے ہوئے پہلے سے کہیں زیادہ پاکیزہ اور علم کی روشنی سے منور ہو جائے گی جبکہ عیسائیت نے ہمیشہ اجتہادی ذہن کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں بھی معلومات اتنی کم ہیں کہ ہم انہیں نمونۂ ہدایت قرار نہیں دے سکتے مگر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ایک ایک دن کے بارے میں معلومات ہمیں میسر ہیں ۔ اسلام ہمیں وقار، ایثار اور نیک کاموں کی تعلیم دیتا ہے۔ یہی وہ اعمال ہیں جو ہمیں جنت کے قریب تر لے جاتے ہیں ۔ عقائد کے ساتھ ساتھ جب تک اعمال نہ ہوں اس وقت تک عقائد کی کوئی اہمیت نہیں ۔[2] [ڈاکٹر شیخ خالد شیلڈریک- لندن] (Dr. Shaikh Khalid Sheldrake- London) اسلام واحد دین ہے جو جدید تہذیب کے لیے ہمیشہ قابلِ قبول رہے گا اسلام وہ واحد دین ہے جو جدید تہذیب کے لیے ، خاص طور پر میرے اور موجودہ نسل کے لوگوں کے لیے، ہمیشہ قابلِ قبول رہے گا۔مجھے اب مکمل یقین ہے کہ بالآخر مجھے وہ سچ مل گیا ہے جس کا میں متلاشی تھا۔اب میرا ایک دین ہے جسے میں صحیح معنوں میں سمجھ سکتا ہوں اور اس پر عمل کر سکتا ہوں ۔مجھے محسوس ہوتا ہے کہ
Flag Counter