Maktaba Wahhabi

87 - 331
میں نئی قوت اور ولولے کے ساتھ زندگی کی مشکلات کا سامنا کر سکتا ہوں ۔میرا یہ عزم ہے کہ بعض اُ ن لوگوں تک بھی اسلام کی روشنی پہنچا دوں جو میری طرح اپنے عیسائی عقائد سے مطمئن نہیں ہیں اور انہیں بھی وہ ذہنی سکون میسر آجائے جو ہمارے عظیم اور ذی شان دین اسلام کا خاصہ ہے۔[1] [ٹی ایچ میک بارکلی] (T.H.McC Barklie) مجھے اسلام میں حقیقی سکون اور ہدایت کی روشنی مل گئی تقریباً دس سال کے طویل عرصہ تک میں شک اور مایوسی کے ویرانوں میں بھٹکتا رہااور اب میں خوش ہوں کہ بالآخر مجھے اسلام کی صورت میں حقیقی سکون میسر آگیا اور ہدایت کی روشنی مل گئی۔ میں اس اسلامی برادری کا رُکن بن کر بہت خوش ہوں جس کی آفاقیت کو کبھی چیلنج نہیں کیا جاسکا اور جو اپنے اخوت اور مساوات کے نظریات پر گزشتہ چودہ سو سال سے عمل پیرا ہے جبکہ دوسرے مذاہب کے پیروکار محض زبانی جمع خرچ ہی کو ہدایت کے لیے کافی سمجھتے ہیں اور اپنے نظریات پر عمل کو آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ اسلام ایک سادہ دین ہے ۔ یہ دین صرف اﷲ اور اُس کے رسول حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کا نام ہے جن کی تعلیمات تمام اخلاقی، مادی اور روحانی ضروریات کا احاطہ کرتی ہیں ۔یہ دوسرے تمام مذاہب کے بانیوں کی تعلیمات سے برتر دین ہے۔[2] [عمر پراؤٹ] (Omar Proutt) اسلام ہی ہمیشہ میرا دین رہا قرآنِ حکیم کا گہرا مطالعہ کرنے کے بعد مجھے یہ علم ہوا کہ اسلام ہی ہمیشہ سے میرا دین تھا۔
Flag Counter