Maktaba Wahhabi

96 - 331
مائل ہوتا چلاگیا، جو کہ یقینا اسلام ہے۔[1] [مومن عبدالرزاق -سلّیہ، سیلون (موجودہ سری لنکا)] (Mumin Abdur-Razzaque-Selliah, Ceylon) مجھے قرآنِ کریم میں اپنے تمام مسائل کا حل ، تمام ضرورتوں کی تکمیل اور تما م شبہات کا ازالہ مل گیا قرآنِ کریم کے مطالعے سے قبل اسلام کے بارے میں میری رائے اچھی نہ تھی۔ میں نے تجسّس کی بنا پر اس مقدس کتاب کا مطالعہ شروع کیا۔ بے دلی کے ساتھ اسے یہ سمجھ کر کھولا کہ اس میں مجھے سنگین غلطیاں ، کلماتِ کفر، توہّمات اور تضادات نظر آئیں گے۔ میں متعصب تھامگر ابھی نوجوان تھااور میرا دل بھی پوری طرح سخت نہیں ہوا تھا۔ میں نے دل سے نہ چاہتے ہوئے بھی ایک سورت کا مطالعہ شروع کیا۔پھر دل میں شوق پیدا ہوا اور آخرکار سچ کے لیے زبردست پیاس جاگ اٹھی۔ پھر میری زندگی کا وہ اہم ترین لمحہ آیا جس میں اﷲ تعالیٰ نے مجھے ہدایت سے نواز دیا اور مجھے توہم پرستی سے حق کی طرف، اندھیرے سے روشنی کی طرف اور عیسائیت سے اسلام کی طرف آنے کی توفیق عطا فرما دی۔ قرآن کریم کے مقدس صفحات میں مجھے اپنے تمام مسائل کا حل، تمام ضروریات کی تکمیل اور تمام شبہات کا ازالہ مل گیا۔ اﷲ تعالیٰ نے زبردست قوت کے ساتھ مجھے اپنے نورِ ہدایت کی طرف کھینچا اور میں نے بخوشی اُس کے آگے سرِ تسلیم خم کر دیا۔ اب مجھے ہر بات واضح اور بامقصد لگنے لگی۔ میں اپنے آپ کو، کائنات اور اﷲ تعالیٰ کی ذات و صفات کو سمجھنے لگا۔[2] [سیف الدین ڈرک والٹر- موسگ ، یو ایس اے] (Saifuddin Dirk Walter-Mosig, U.S.A)
Flag Counter