Maktaba Wahhabi

163 - 234
باب 16(Chapter)کے مضامین حد قذف﴿زنا کی تہمت کی سزا﴾، محصن﴿پاک دامن شادی شدہ مرد و عورت﴾ پر زنا کی تہمت لگانا۔اور تہمت لگانے والے کو کوڑوں کی سزا۔ حد قذف﴿زنا کی تہمت کی سزا﴾۔ جن حدود﴿سزاؤں﴾ کے متعلق کتاب و سنت میں وارد ہے اور جس پر مسلمانوں کا اجماع ہوچکا ہے حد قذف بھی﴿انہی میں سے﴾ ہے جب کوئی شخص کسی محصن﴿پاک دامن شادی شدہ مرد یا عورت﴾ پر زنا کی﴿تہمت﴾ یا لواطت کی تہمت لگائے تو تہمت لگانے والے پر اَسّی(80) کوڑوں کی حد﴿یعنی سزا﴾ واجب ہوگئی ۔ او ریہاں محصن کے معنی حرّ، آزاد، عفیف اور پاک دامن﴿مرد و عورت﴾ کے ہیں ۔ اور زنا کی حد کے موقع پر محصن کے معنی یہ ہیں کہ نکاحِ صحیح و تام سے اپنی بیوی سے وطی و جماع کیا ہو۔
Flag Counter