Maktaba Wahhabi

229 - 234
باب 28(Chapter)کے مضامین ولایت امر، امارت و حکومت دین کا عظیم الشان رکن اور اہم ترین واجبات سے ہے، بلکہ دین کا قیام و بقاء اسی سے وابستہ ہے، اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِذَا خَرَجَ ثَلَاثَۃٌ فِیْ سَفَرٍ فَلْیُؤَمِّرُوْا اَحَدَھُمْ(ابوداؤد) جاننا چاہیے کہ ولایت امر اور امارت ملیہ دین کے اہم ترین اور عظیم ترین واجبات میں سے ہے، بلکہ دین کا قیام و بقاء اسی سے وابستہ ہے، کیونکہ بنی آدم کی اجتماعی مصلحتیں اجتماع کے بغیر ناممکن ہیں۔ بعض بعض کی ضروریات اور حاجتیں اجتماع کے بغیر ممکن ہی نہیں ہیں۔ اور جب اجتماع واجب و لازم ہے، اجتماع کے لیے امیر و سردار کا ہونا بھی واجب اور ضروری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِذَا خَرَجَ ثَلَاثَۃٌ فِیْ سَفَرٍ فَلْیُؤَمِّرُوْا اَحَدَھُمْ(رواہ ابوداؤد من حدیث ابی سعید و ابی ہریرہ رضی اللّٰہ عنہما) جب تم تین آدمی سفر میں نکلو تو ایک کو ان میں سے اپنا امیر بنا لو۔ امام احمد رحمہ اللہ اپنی مسند میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَا یَحِلُّ لِثَلَاثَۃٍ یَکُوْنُوْنَ بِفَلَاۃٍ مِّنَ الْاَرْضِ اِلَّا اَمَّرُوْا عَلَیْہِمْ اَحَدَھُمْ(مسند احمد ) تین آدمی صحراء میں سفر کریں تو ضروری ہے کہ ایک کو ان میں سے اپنا امیر بنا لیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قلیل سے قلیل اجتماع میں جو بالکل عارضی اور بحالت سفر ہو، واجب اور ضروری قرار دیا ہے کہ ایک کو ان میں سے اپنا امر بنا لیں۔ اور امیر بنا لیناواجب قرار دیا۔ اور یہ اس لیے کہ دیگر ہمہ قسم کے اجتماعات کے لیے تاکید و تنبیہ ہو جائے کہ جب سفر میں تین آدمی مجتمع ہو جائیں تو ایک کو اپنا امیر بنا لینا واجب ہے تو پھر دوسرے اجتماعات میں بدرجہ اولیٰ یہ حکم نافذ ہو گا۔ اور اس لیے نافذ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو واجب گردانا ہے، اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی قوت امارت کے بغیر ناممکن ہے، اسی طرح
Flag Counter