Maktaba Wahhabi

28 - 234
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم مقدمہ ازمصنف ہمارے شیخ ہمارے قائد و راہنما، ہمارے امام، عالم وعامل، صدر کامل، بیشمار فضائل کے حامل، کہ جن کے حصرواحصاء اور شمار کرنے سے بڑے بڑے علماء، فضلاء قاصر ہیں اور دشمن بھی اس کی شہادت دیتے ہیں۔ اور وہ ابوالعباس احمد ابن علامہ شہاب الدین عبدالحلیم ابن علامہ امام ابوالبرکات عبدالسلام بن عبداللہ بن ابوالقاسم ابن تیمیہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو جنت کا باغیچہ بنائے، زندگی میں برکت عطا فرمائے اور مسلمانوں کو ان کے علمی فیوض سے مستفیض فرمائے، فرماتے ہیں: الحمدللہ! کہ جس نے اپنے رسولوں، پیغمبروںکو واضح بینات دے کر بھیجا، اور ان رسولوں، پیغمبروں کے ساتھ کتاب اور میزان اتاری، تاکہ لوگ سیدھی، مستقیم اور عدل وانصاف کی راہ پر لگ جائیں، اور لوہا اتاراجس میں بأس شدید، سخت ترین خوف، اور لوگوں کے لیے بے شمار منافع موجود ہیں، اور اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے کہ کس کی نصرت و امداد کرنی چاہئیے، اور کس کو رسالت وپیغمبری دینا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ ہی قوی، عزیز اور غالب ہے اور اسی نے نبی کریم محمدe پر رسالت و نبوت ختم کر دی۔ نبی کریمe کی ذات گرامی کو رشدو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا، تاکہ تمام ادیان ومذاہب پر اس دین کو غالب کر کے چھوڑیں۔ اور اس کی تائید و نصرت کے لیے ایک ایسا سلطان و نصیر،علم و قلم، رشد و ہدایت، حجت و دلیل، قدرت و قوت اور اقتدار و سطوت اور شمشیر و تلوار دی جو عزت و غلبہ کی کفیل ہے۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو وحدہ لاشریک ہے، اس کا کوئی شریک و حصہ دار نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدe اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ رحمت اتارے اللہ تعالیٰ ان پر، ان کے صحابہ ] پر، اور سلامتی ان پر بے حدوبے شمار، یہ ایسی شہادت ہے کہ شہادت دینے والا ہمیشہ ہمیش کے لیے اللہ کی حرز و حفاظت میں ہو جاتا ہے۔
Flag Counter