Maktaba Wahhabi

29 - 234
وجہ تصنیف اما بعد! یہ مختصر سا رسالہ ہے جو سیاست الٰہیہ، نیابت نبوت کا جامع ہے، جس سے راعی و رعیت، حاکم و محکوم کسی حال میں مستغنی اور بے پرواہ نہیں ہو سکتا۔ مقصد یہ ہے کہ وُلاۃِ امور﴿حکام﴾ والیانِ ملک کو جو نصیحت اللہ تعا لیٰ نے واجب لازم اور ضروری قرار دی ہے وہ کی جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو بیشمار طریقوں سے مروی اور ثابت ہے ،اور وہ یہ ہے: اِنَّ اللّٰه یَرْضٰی لَکُمْ ثَلَاثَۃً اَنْ تَعْبُدُوْہُ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَاَنْ تَعْتَصِمُوْا بِجَبْلِ اللّٰه جَمِیْعًا وَّلَاتَفَرَّ قُوْا. وَاَنْ تَنَا صَحُوْامَنْ وَّلَاہُ اللّٰه اَمْرَکُمْ1 اللہ تعالیٰ تین چیزوں سے تم سے راضی ہے ایک یہ کہ اللہ تعا لیٰ ہی کی عبادت کیا کرو، اور کسی کو اس کا شریک نہ بنا ؤ۔ اور سب مل کر حبل اللہ کو مضبو ط تھامے رہو اور گروہ گروہ نہ بن جاؤ، اور ان لوگوں کو نصیحت کرتے رہو جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمہا رے امور کا والی اور حاکم بنایا ہے۔ اس رسالہ(کتاب) کی بنیاد کتاب اللہ کی اس آیت پر ہے : اِنَّ اللّٰه یَأ مُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمَانَاتِ اِلٰٓی اَھْلِھَاط وَاِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْکُمُوْا بِالْعَدْلِ اِنَّ اللّٰه نِعِمَّا یَعِظُکُمْ بہٖ اِنَّ اللّٰه کَانَ سَمِیْعًا بَصِیْرًا، یَٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰه وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْل وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیٍٔ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰه وَا لرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِااللّٰه وَالْیَوْم الْاٰخِرِ ذَالِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلاً ،(النساء:9۔8 مسلمانو! اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کر دیا کرو، اور جب لوگوں کے جھگڑوں کے فیصلے کرنے لگو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، اللہ جو تم کو نصیحت کرتا ہے تمہارے حق میں بہت اچھی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یقینا اللہ سب کی سنتا اور سب کچھ دیکھتا ہے، مسلما نو! اللہ کا حکم ما نو، اور رسول کا حکم ما نو، اور جو تم میں سے صاحب ِ اختیار ہیں انکا بھی، پھر اگر کسی معاملہ میں تم آپس میں اختلاف میں پڑ جاؤ تواللہ اور روزِ آخرت پر ایما ن
Flag Counter