Maktaba Wahhabi

62 - 234
باب 5(Chapter)کے مضامین امانتوں کی دوسری قسم مال ہے، اور یہ دیوان(یعنی رجسٹرار) خاصّہ و عامّہ، ودیعت﴿کوئی چیز تحفہ کی صورت میں دینا﴾، شرکت، توکل، مضاربت، یتیم کے مال، اور وقف وغیرہ پر مشتمل ہے، اور صدقہ، خیرات فقراء کو، مسکینوں کو، اور عاملین﴿زکوٰۃ و صدقات جزیہ وغیرہ اکٹھا کرنے والے تحصیلدار﴾، مؤلفۃ القلوب﴿کسی کا دل مائل بہ اسلام کرنے﴾ کیلئے، غلام آزاد کرانے میں، قرضداروں کو دینا، اللہ کی راہ میں دینا اور مسافروں کی مدد کو شامل ہے۔(توبہ:60)۔ امانتوں کی دوسری قسم مال سے تعلق رکھتی ہے جیسا کہ قرض اور دین﴿جرمانہ وغیرہ﴾ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اوْتُمِنَ اَمَانَتَہٗ وَلْیَتَّقِ اللّٰه رَبَّہٗ(بقرہ:283) پس اگر تم میں سے ایک﴿شخص﴾ دوسرے کا اعتبار کرے تو جس پر اعتبار کیا گیا ہے اُسے چاہئے کہ قرض دینے والے کی امانت کو ادا کر دے، اور اللہ سے، جو اس کا رب﴿اور پروردگار﴾ ہے، ڈرے۔ اس قسم میں اعیان﴿جن کی مدد کی جائے﴾، دیوان(رجسٹرار) خاصّہ و عامّہ، مثلاً ودیعتیں﴿تحفے﴾ اور شریک(پارٹنر)، مؤکل، مضارب(کاشتکار)، یتیم کا مال، وقف(ٹرسٹ)، سامان کی قیمت ادا کرنا، قرض، عورتوں کے مہر، منافع کی اُجرتیں وغیرہ شامل ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ ھَلُوْعًا، اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوْعًا، وَّ اِذَا مَسَّہُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا ، اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ الَّذیْنَ ھُمْ عَلٰی صَلَاتِھِمْ دَائِمُوْنَ، وَالَّذِیْنَ فِیْ اَمْوَالِھِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ، لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُوْمِ، الی قولہ وَالَّذِیْنَ لِاَمَانَاتِھِمْ وَ عَھْدِھِمْ رَاعُوْنَ
Flag Counter