Maktaba Wahhabi

102 - 129
اِنَّمَا الْمُوْمِنُوْنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتْ قُلُوْبُھُمْ وَاِذَا تُلِیَتْ عَلَیْھِمْ اٰیٰتُہُ زَادَتْھُمْ اِیْمَانًا ۔ ترجمہ:۔بیشک مومن تو وہی لوگ ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل کانپ اُٹھتے ہیں اور جب اس کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو اس سے ان کا ایمان اور زیادہ (تروتازہ) ہو جاتا ہے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور وہ ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں یہی وہ سچے مومن ہیں جن کیلئے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں اور مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔ اللہ تعالی کے مقبول بندے؟ اَلتَّائِبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحَامِدُوْنَ السَّائِحُونَ الرَّاکِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ۔ وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ھَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَھُمُ الْجٰھِلُْونَ قَالُوْا سَلَامًا ،وَالَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّھِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا....الخ ترجمہ:۔ رحمان کے سچے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب (فرقان) بے علم لوگ جہالت کی باتیں کرنے لگتے ہیں وہ کہہ دیتے سلام ہے اور جو اپنے ربّ کے سامنے رات میں سجدہ کرتے ہیں اور کھڑے رہتے ہیں اور وہ لوگ کہتے اے ربّ ہم سے دوزخ کا عذاب بیشک اس کا عذاب چمٹنے والا ہے۔ (1)زمین پر آہستگی سے چلنا (2)جاہلوں کا مقابلہ سلام سے کرنا (3)شب بیداری کرنا یعنی رات کو عبادت الٰہی میں مصروف رہنا (4)خدا کے حضور میں دوزخ سے رہائی کی دُعا مانگنا اسراف سے بچنا اور میانہ روی اختیار کرنا (6)خد اکے ساتھ کسی دوسرے کو نہ پکارنا (7)کسی کو ناحق قتل نہ کرنا (8)زنانہ کرنا (9)غلط کام سرزد ہو جانے پر توبہ کر لینا (10)جھوٹی گواہی نہ دینا
Flag Counter