Maktaba Wahhabi

107 - 129
محبوب کی مجلس کو فوقیت دینا دوسروں کی مجالس پر، محبوب کی رضا و خوشنودی کو پیشِ نظر رکھنا دوسروں کی خوشنودی کے مقابلہ میں۔ محبت معرفت کی پہچان ہے؟ عن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم انہ قال المحبہ اساس المعرفہ والعفہ علامۃ الیقین وراس الیقین التقوی والرضی بتقدیر اللّٰه تعالی ۔ محبت معرفت کی بنیاد ہے اور پاکدامنی یقین کی علامت ہے اور یقین کی جڑ پرہیز گاری اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی ہونا ہے۔ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جو اللہ کی ملاقات کی خواہش کرتا ہے اللہ بھی اس کی ملاقات کی خواہش کرتا ہے اور جو اللہ کی ملاقات کی خواہش نہیں کرتا اللہ بھی اس کی ملاقات کی خواہش نہیں کرتا۔ حصول حلاوت ایمان کے تین نسخے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ثلاث من کن فیہ وجد حلاوۃ الایمان ان یکون اللّٰه ورسولہ احب الیہ مما سواھما وان یحب المرء لا یحبہ الا للّٰه وان یکرہ ان یعود فی الکفر کما یکرہ ان یقذف فی النار ……(رواہ البخاری) یعنی تین چیزیں جس میں ہوں اس نے ایمان کی حلاوت پالی۔ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نزدیک ہر چیز سے زیادہ قریب ہو کسی سے محبت کرے تو اللہ کیلئے کفر میں لوٹنے کو اس طرح نا پسند کرے جس طرح وہ نار جہنم میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔
Flag Counter