Maktaba Wahhabi

110 - 129
مبیا فی السبی اخذتہ فالذقتہ ببطنھا فارفعتہ فقال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم الرون ھذہ المراۃ طارحۃ ولد ھافی النار قلنا واللّٰه فقال اللّٰه ارحم بعبادہ من ھذہ بولدھا ……(متفق علیہ) حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے ان میں سے ایک قیدی عورت دوڑتی پھر رہی تھی جب وہ کسی بچے کو دیکھتی تو اس کو اٹھا کر اپنی چھاتی سے لگا لیتی اور دوھ پلانے لگتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا کیا خیال ہے کیا یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ہم نے عرض کیا خدا کی قسم نہیں آپ نے فرمایا اللہ تعالی اپنے بندوںپر اس عورت سے زیادہ رحم کرنے والا ہے جس قدر یہ عورت اپنے بچے پر شفقت کر رہی ہے۔ (بخاری و مسلم و مشکوۃ) عرش الٰہی کے سایہ تلے؟ ارشادِ خداوندی وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُو الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھَارُ خَالِدِیْنَ فِیْھَا اَبَدًا لَھُمْ فِیْھَا اَزْوَاجٌ مُّطَھَّرَۃٌ وَّ نُدْخِلُھُمْ ظِلًّا ظَلِیْلًا ……(النساء 5) اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیئے ہم عنقریب انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ان کے لئے وہاں صاف ستھری بیویاں ہوں گی اور ہم انہیں گھنی چھاؤں اور پوری راحت میں لے جائیں گے جہاں ان کے محلات میں باغات میں راستوں میں نہریں جاری ہوں گی کہ جہاں جی چاہے انہیں لے جائیں۔ یعنی وہ ایماندار اور عمل صالح والے جنت عدن میں ہوں گے جس کے چپے چپے پر
Flag Counter