Maktaba Wahhabi

118 - 129
نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ من ذکر اللّٰه فضا خست عیناہ من خشیۃ اللّٰه حتی احبب الارض من دموعہ لم یعذب یوم القیامۃ ……(حاکم ترغیب) جو اللہ کو یاد کر کے اللہ کے خوف سے اتنا روئے کہ اس کے آنسو زمین پر گریں تو قیامت کے دن اس پر عذاب نہیں ہو گا۔ رہبر کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ثلثۃ لا ترضی اعینھم النار عین حرست فی سبیل اللّٰه وعین بگت من خشیۃ اللّٰه وعین لفت عن محارم اللّٰه ……(طبرانی ) ترغیب تین قسم کی آنکھیں دوزخ نہیں دیکھیں گی ایک وہ آنکھ جو رات بھر اللہ کے راستے (جہاد) میں پہرہ دے دوسری وہ آنکھ جو صرف اللہ تعالیٰ کے خوف سے تیسری وہ آنکھ جو اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو نہ دیکھے۔ نجات و کامرانی حضرت عقبہ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا۔ یار رسول اللّٰه ما النجاۃ قال امسک علیک لسانک ویسعک بیتک رابک علی خطیئتک ……(ترمذی) یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس چیز سے نجات ہے یعنی کیا کام کرنے سے دوزخ سے نجات ہو جائے گی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی زبان کو روکے رکھو اور کوئی ایسی بات زبان سے نہ نکالو اور تمہارا گھر تم کو کافی رہے یعنی گھر میں زیادہ تر رہو بلا ضرورت باہر مت جاؤ اور اپنے گناہوں کو یاد کر کے روتے رہو ۔ اللہ تعالی کے خوف میں رونے کی اور آنسو بہانے کی بڑی فضیلت ہے ایسا شخص عرشِ الٰہی کے سایہ میں رہنے کا مستحق ہے اس میں سب برابر ہیں خواہ مرد ہو یا عورت مسجد میں ہو یا گھر میں۔ علّامّہ ابو شامہ عبد الرحمان بن اسماعیل رحمہ اللہ نے ان ساتوں کو ایک نظم میں ہی خوب بیان
Flag Counter