Maktaba Wahhabi

119 - 129
فرمایا۔ وقال النبی المعطفی ان سبغۃ یظلھم اللّٰه الکریم بظلہ محب عفیف ناسی متصدق وباک مصل والامام بعدلہ یعنی نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ سات قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کو اللہ کریم اپنے عرش سایہ میں سایہ دے گا۔ (1)محبت کرنے والا (2)پاک دامن(3)اللہ کی عبادت میں اپنی جوانی پھیلانے والی۔ یا کو گزارنے والا(4) اخلاص سے صدقہ دینے والا (5)خد اکے خوف سے رونے والا (6)نماز جس کا دل ہر وقت مسجد میں لٹکا رہے (7)منصف اِمام اِن کے علاوہ اور بھی خوش نصیب لوگ ہیں جو خاص خاص نیکیوں کی وجہ سے عرشِ الٰہی کے سایہ کے مستحق ہونگے۔(8)جو مقروض کو مہلت دے دیتا ہے۔ یا اس قرض کو بالکل معاف کر دیتا ہے۔ محسنِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان عالی من انظر مقسرا او وضع لہ اظلہ اللّٰه فی ظلہ یوم لاظل الا ظلہ یعنی جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس سے درگذر کر دیا تو اللہ تعالیٰ اس کو اس دن میں سایہ دے گا جس دن اس کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔ مجاہد فی سبیل اللّٰه رحمت ِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا من اعان مجاھدا فی سبیل اللّٰه اوغارما فی عسرتہ او مکاتبا فی رقبتہ اظلہ اللّٰه یوم لا ظل الا ظلہ ۔ (حاکم، فتح الباری، بدور السافرہ)
Flag Counter