Maktaba Wahhabi

128 - 129
تمہارے جس کو تمہارا جی چاہے گا۔ اس میں موجود ہے اور نیز تمہارے لئے اسمیں جو مانگو گے موجود ہے۔ یہ بطورِ مہمانی کے ہو گا بخشنے والے مہربان خد اکی طرف سے اور اس سے بہتر کی بات ہو سکتی ہے جو خدا کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہوں نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی آپ نیک برتاؤ سے ٹال دیا کیجئے پھر یکایک آپ اور جس شخص میں عداوت تھی وہ ایسا ہو جائے گا جیسا کوئی ولی دوست ہوتا ہے۔ اور یہ بات انہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے مستقل ہیں او ریہ بات اسی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑا صاحب نصیب ہے اِن آیات سے ثابت ہوا اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکموں پر چلنے سے دین اور دنیا میں فائدہ ہی فائدہ ہے اللہ تعالی کی رفاقت حاصل ہوتی ہے۔ اور جنت میں حسبِ منشا نعمتیں دستیاب ہوتی ہیں ۔ اور اچھی بات بتانے والا اور نیک عمل کرنے والا سب سے بہتر ہے۔ برائی کے بدلے میں نیکی دوستی کا ذریعہ ہے اور یہ باتیں صرف نصیب والوں کو ہی حاصل ہوتی ہیں۔ اللہ تعالی کی رفاقت کے مستحق لوگ کون؟ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَھُمَ الرَّحْمٰنُ وَد۔ (مریم) یقینا جو لوگ ایمان لائے اور نیکیاں کیں تو اللہ ان کو اپنا پیارا بنا لیتا ہے۔ اور اپنی محبت ان کو دیتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں بھی ان کی محبت ڈال دیتا ہے۔ ارشادِ خداوندی اَ لَا اِنَّ اَوْلِیَائَ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ ، لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْم …(یونس) ترجمہ:۔ خبردار سن رکھو کہ اللہ کے دوستوں کو نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غم کھائیں گے جو ایمان لائے او رپرہیز گار رہے ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں بشارت ہے اللہ کی باتوں میں کبھی
Flag Counter