Maktaba Wahhabi

130 - 129
کوئی مسلمان دیکھے (اچھے خواب) یا مسلمان کیلئے دیکھی جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بعض اللہ کے بندے اتنے مرتبے والے ہیں کہ نہ وہ نبی ہیں۔ نہ شہید لیکن قیامت کے دن انبیاء و شہداء انکے مرتبے کو دیکھ کر رشک کریں گے صحابہ رضی اللہ عنھم نے انکے اوصاف و عمل معلوم کیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ وہ لوگ ہیں جو متفرق طور سے رہتے ہیں انکا آپس میں نہ رشتہ قرابت قومیت قبیلہ ہے اور نہ لین دین دنیاوی ہے صرف اللہ کی رضا مندی کیلئے کہ یہ ایماندار اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع اور شریعت اسلام کا پابندہے آپس میں محبت رکھتے ہیں تو اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن انکے چہرے نورانی کر دے گا۔ انکو موتیوں کے منبر پر بٹھائیگا قیامت کے خوف اور گھبراہٹ میں نہ ہونگے جبکہ دیگر لوگ خوف غم گھبراہٹ سے محفوظ نہ ہونگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ ہیں جو متفرق طور سے رہتے ہیں ان کا آپس میں نہ رشتہ ، قرابت ، قومیت قبیلہ ہے اور نہ لین دین دنیاوی ہے صرف اللہ کی رضا مندی کیلئے کہ یہ ایماندار خدا و رسول کا تابع اور شریعت اسلام کا پابند ہے آپس میں محبت رکھتے ہیں تو اللہ تبارک و تعالی قیامت کے دن ان کے چہرے نورانی کر دے گا انکو موتیوں کے منبر پر بٹھائیگا قیامت کے خوف اور گھبراہٹ میں نہیں ہونگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اَ لَا اِنَّ اَوْلِیَائَ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ بندے سے اللہ کا انداز محبت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیگا۔ یقول اللّٰه تعالی یوم القیمۃ این المتحابون بحلالی الیوم اظلھم فی ظلی یوم لا ظل الا ظلی (مشکوۃ417) کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو صرف میرے لئے آپس میں محبت رکھتے تھے آج میں انکو اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دوں گا جبکہ آج وہ دن ہے کہ میرے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہیں ہے ۔ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً ہے۔ قال اللّٰه تعالی للمتحابین فی والمتجالسین فی والمتزاورین فی
Flag Counter