Maktaba Wahhabi

133 - 129
بہترین زندگی دیں گے اسی نیکی اور اطاعت سے دنیا میں برکتوں کی بارش برستی رہے اور نافرمانی سے قحط سالی ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ وَلَوْ اَنَّ اَھْلَ الْقُرٰی اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْھِمْ بَرَکٰتٍ مِّنَ السَّمَا ئِ وَالْاَرْضِ وَلٰکِنْ کَذَّبُوْا فَاَخَذَھُمْ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُونَ …(اعراف) اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور پرہیز گاری اختیار کرتے تو ہم آسمان و زمین سے اُن کیلئے طرح طرح کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے ہیں لیکن اُن لوگوں نے جھٹلایا تو اُن کی بداعمالیوں کی وجہ سے عذابوں میں گرفتار کر لیا نیکی کی برکت سے اللہ تعالیٰ آل و اولاد کو مصیبتوں اور بلاؤں سے بچاتا ہے۔ مومن کیلئے نیکیاں عذاب سے ڈھال حدیث لیلۃ البارحہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ ایک مرتبہ باہر تشریف لائے تو صحابہ کرام کو مخاطب کر کے فرمایا۔ یعنی گزشتہ شب میں نے عجیب و غریب باتیں دیکھیں میں نے اپنی اُمت کے ایک شخص کو دیکھا کہ عذاب کے فرشتوں نے اسے گھیر رکھا ہے اسی وقت اس کا وضو آتا ہے اور اُن کے ہاتھوں سے اُسے چھرا لے جاتا ہے میں نے اپنی اُمت کے ایک شخص کو دیکھا کہ عذاب قبراس کے لئے پھیلائے جارہے ہیں اتنے میں اِس کی نماز آئی اور اسے اُن سے چھڑالے گئی اپنے ایک اُمتی کو میں نے دیکھا کہ شیاطین نے اسے پریشان کر رکھا ہے کہ اس کا ذکر اللہ کرنا آیا اور ان سے بچا کر لے گیا میں نے اپنے ایک اُمتی کو دیکھا کہ پیاس کے مارے زبان نکالے دے رہا ہے کہ اس کے رمضان کے روزے آئے اور اسے پانی پلا کر آسودہ کر دیا میں نے اپنے ایک اُمتی کو دیکھا کہ اس کے آگے سے پیچھے سے دائیں سے بائیں سے اُوپر سے نیچے سے اُسے ظلمت اور اندھیرا گھیرے ہوئے ہے کہ اس کا حج و عمرہ آیا اور اس ظلمت سے اُسے نکال لے گیا میں نے اپنے ایک اُمتی کو دیکھا کہ اس کی روح قبض کرنے کے لئے ملک الموت آئے لیکن اس نے اپنے ماں باپ کی جو خدمتیں کی تھیں اور ان کے ساتھ جو احسان کئے تھے وہ نیکی آئی
Flag Counter