Maktaba Wahhabi

135 - 129
پہنچا دیا اس مبارک حدیث میں نیکیوں کے فائدے کو آپ نے ملاحظہ فرمایا نیکی ہی ایک ایسی چیز ہے کہ ہمیشہ ساتھ دیتی ہے اور دونوں جہان میں کام آنے والی ہوتی ہے نیکیوں سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے معمولی نیکی بھی بہت کام آجاتی ہے نیک آدمی خدا کا محبوب اور لوگوں کا بھی لاڈلا پیارا ہوتا ہے ہر شخص نیک آدمی سے محبت کرتا ہے۔ ذکر ِ الٰہی اللہ کی قربت کا ذریعہ خدا کا ذکر سب سے بڑی چیز ہے کیونکہ ذکر الٰہی کرنے والے کو خدا بھی یاد کرتا ہے اور اس سے بڑی چیز اور کیا ہو گی قرآن مجید میں اللہ تعالی نے فرمایا ۔ فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْلِیْ وَلَا تَکْفُرُوْنَ ……(سورۃ البقرہ) ترجمہ:۔ تم میرا ذکر کرو میں بھی تمہیں یاد کروں گا میری شکر گزاری کرو اور ناشکری سے بچو۔ قرآن مجید میں جگہ جگہ اپنے ذکر پر مخلوق کو توجہ دلائی ہے اس معنی کی چند آیتیں بیان کی جارہی ہیں پڑھیے اور عمل کرنے کی کوشش کیجئے۔ فَاِذَا قَضَیْتُمْ مَّنَاسِکَکُمْ فَاذْکُرُوا اللّٰہَ کَذِکْرِکُمْ آبَائِ کُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِکْرًا اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰیَاتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَاب ، اَلَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیَامً وَّ قُعُودًا وَعَلٰی جُنُوْبِھِمْ وَیَتَفَکَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ……(سورۃ آل عمران) ترجمہ:۔ پھر جب تم ارکان حج کر چکو تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دِن کے ہیر پھیر میں یقینا عقلمندوں کیلئے نشانیاں ہیں جو اللہ کا ذکر کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اپنی کروٹوں پر لیٹے اور آسمان و زمین کی پیدائش میں فکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا تو پاک ہے پس ہمیں عذاب آگ سے بچالے امیر المومنین حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مرتبہ مجلس میں بیٹھ کر رونے لگے لوگوں
Flag Counter