Maktaba Wahhabi

139 - 129
عذابوں سے نڈر ہو ایمان کے لئے خوف ورجا دونوں ضروری ہیں۔ (ذاکرین کے متلاشی فرشتے بھی؟) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو رات دِن راستوں اور گلی کوچوں میں پھرتے رہتے ہیں اور ذکر کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں تو جہاں کہیں ذکر الٰہی کی مجلس کو پاتے ہیں کہ وہاں کے لوگ اللہ کو یاد کر رہے ہیں تو وہ فرشتے دوسرے فرشتوں کو آواز دے کر بلاتے ہیں کہ تم اپنے مقصد اور حاجت کی طرف آجاؤ تمہارا مطلب یہاں حاصل ہو گیا کہ اللہ کو یاد کرنے والے لوگ یہاں موجود ہیں تم بھی ذکر الٰہی سننے کے لیے آجاؤ تو وہ فرشتے وہاں جمع ہو کر دنیا سے آسمان تک اُن کے گرد منڈلاتے ہیں اور ان کو گھیرے رہتے ہیں جب یہ فرشتے اللہ کے پاس جاتے ہیں تو ان کا پروردگار ان سے دریافت کرتا ہے حالانکہ وہ اُن سے زیادہ جانتا ہے کہ میرے بندے دنیا میں کیا کر رہے ہیں تو یہ فرشتے عرض کرتے ہیں خدایا وہ تیری تعریف تسبیح ، تکبیر، تحمید، تمجید بیان کر رہے تھے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان بندوں نے مجھے دیکھا ہے تو وہ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ تیری ذات کی قسم اب تک انہوں نے آپ کو نہیں دیکھا ہے اُس وقت اللہ تعالی اُن سے فرماتا ہے کہ اگر وہ بندے مجھے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا تو وہ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ اگر وہ آپ کو دیکھ لیتے تو اُس سے بھی کہیں زیادہ تیری عبادت کرتے اور بہت زیادہ تیری بڑائی بیان کرتے پھر اللہ تعالیٰ اُن سے دریافت فرماتا ہے اچھا تم یہ بتاؤ کہ وہ مجھ سے کیا مانگ رہے تھے تو فرشتے جواب میں عرض کرتے ہیں کہ جنت کا سوال کرتے ہیں کہ اے خدایا تو ہمیں جنت دے تو اللہ تعالی فرماتا ہے کیا ان لوگوں نے جنت دیکھی ہے تو فرشتے جواب دیتے ہیں کہ خدایا تیری قسم اب تک انہوں نے جنت کو نہیں دیکھا پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر وہ جنت دیکھ لیں تو کیا کہیں گے تو فرشتے جواب میں کہتے ہیں کہ اگر وہ جنت دیکھ لیتے تب تو اس کو حاصل کرنے کے لئے اس سے بھی زیادہ حرص کرتے اور
Flag Counter