Maktaba Wahhabi

20 - 129
حقیقی تلاشِ محبت اللہ تعالی کو پانا سب سے بڑی حقیقت کو پانا ہے کوئی اِنسان جب اللہ تعالی کو پاتا ہے تو یہ اس کیلئے ایسی زلزلہ خیز دریافت ہوتی ہے جو اس کی پوری زندگی کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ ٭ وہ ایک ناقابل بیان رَبّانی نور میں بیٹھتا اُٹھتا ہے۔ ٭ وہ ایک نیا اِنسان بن جاتا ہے۔ ٭ اس کی سوچ نئے رُخ پر چلنے لگتی ہے۔ ٭ اِس کا عمل کچھ سے کچھ ہو جاتا ہے۔ ٭ اِس کی کاروائیاں ایک اِنسان کی کاروائیاں بن جاتی ہیں۔ ٭ جو اللہ کے ظہور سے اللہ کو دیکھ لے۔ ٭ جو قیامت کی ترازو پر کھڑی ہونے سے پہلے اپنے آپ کو قیامت کی ترازو پر کھڑا محسوس کرنے لگے۔ حوض اور مظہر مومن کا فرق یہ ہے جو کچھ قیامت میں گزرنے والا ہے وہ مومن پر اس دنیا میں گزر جاتا ہے۔ غیر حوض جو کچھ آخرت میں دیکھے گا وہ مومن اِس دنیا میں دیکھ لیتا ہے۔ غیر مومن کل کے دن جو مجبور ہو کر مانے گا اس کو مومن آج کے دن بغیر کسی مجبوری کے مان لیتا ہے ۔اس لئے ایک ہی حقیقی محبت کو پانے میں ہر وقت محو رہنا چاہئے۔ جمیلہ شاہین مُغل
Flag Counter