Maktaba Wahhabi

35 - 129
ترجمہ :۔نہ تو سورج، چاند کی رفتار میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔ اور نہ لیل و نھار کے سلسلے میں کہیں بدنظمی موجود ہے یہ تمام فضاء میں تیر رہے ہیں۔ دوسرا مقام اَلشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرِّلَّھَا۔ ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ (یسین83) ترجمہ:۔اور سورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے ۔ یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے۔ زمین کی ساخت اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا……(النمل61) ترجمہ:۔ اور کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا ہے۔ قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُ کَیْفَ بَدَائَ الْخَلْقَ ترجمہ:۔ کہہ دیجئے کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ خدا نے کس طرح پیدا کیا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ وَجَعَلْنَا فِی الاْرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِھِمْ ……(الانبیاء31) ترجمہ:۔ہم نے زمین کو ہچکولوں سے محفوظ کرنے کیلئے اس میں سے پہاڑ بنائے۔ وَفِی الْاَرْضِ اٰیٰتُ الْمُوْقِنِیْنَ ……( الذاریات20) ترجمہ:۔ زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ یقین لانے والوں کیلئے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ۔ وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَارًا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (النمل15) ترجمہ:۔ اس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تاکہ زمین تم لوگوں کو لیکر ڈھلک نہ جائیں اس نے دریا جاری کئے او رقدرتی راستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
Flag Counter