Maktaba Wahhabi

38 - 129
حقیقی سکون کیلئے رابطے کس سے؟ قُلِ ادْعُوا اللّٰہَ اَوِ دْعُوا الرَّحْمٰنِ اَیَّامَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَائُ الْحُسْنیٰ (الاسراء 110) ترجمہ:۔ اے نبی بتا دیجئے کہ اے لوگو اللہ یا رحمن کہو۔ ان میں سے کوی نام بھی لو بس اللہ کے نام تو سب پاک ہیں۔ فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان للّٰه تسعۃ وتسعین اسما من احصاھا دخل الجنۃ (ترمذی کتاب الدعوات ) بابا حدیث فی اسماء اللّٰه ( ص2013رحم3508) اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جس نے ان کو گھیر لیا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ محبت بھرا نام اللہ جل شانہ ٭ اللہ وہ ہے جس کے نام سے تسکین ہوتی ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جو تسکین قلب مضطرین ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جو آرام دل عارضین ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے کہ اَلَا بِذِکْرِ اللّٰه تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب……(13الرعد28) سے اس کی شان واضح ہوئی ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے قلب اس کا شیدا ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے کہ روحِ پاک اس کی شیفتہ و فریضتہ ہے ۔ ٭ اللہ وہ ہے کہ ادراک مخلوقات حیرت و در بودگی پر منہبی ہوتا ہے۔ ٭ عرفان اپنی شناخت میں اپنے نقصان کا اقراری ہوتا ہے اور یہی معرفت نقصان اُسے بلند ترین علم و عرفان تک پہنچاتا ہے۔
Flag Counter