Maktaba Wahhabi

51 - 129
کیلئے بشارت ہی بشارت ہے۔ اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارا مولیٰ ہے ہمارے اوپر شفیق و رحیم ہے ہمارا خیر خواہ ہے اس لئے وہ ہم سب کو اگلوں کو پچھلوں کو اجر ایک ہی وصیت فرماتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم تقویٰ کی زندگی اِختیار کریں تقوی ہو گا تو حقیقی محبت کے مزے کو ہم پاسکیں گے۔ ارشادِ عالی ہے۔ وَلَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَاِیَّاکُمْ اَنِ اتَّقُوْا اللّٰہَ (النساء131:4) تم سے پہلے جن کو ہم نے کتاب دی تھی انہیں بھی یہی ہدایت کی تھی اور اَب تم کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اللہ کے سارے انبیاء یہی پیغام لیکر آئے اسی کی تعلیم دی اسی مقصد کیلئے زندگیوں کا تزکیہ کیا۔ محبت الہی کیلئے تزکیہ نفس ضروری ہے صرف اللہ کو معبود بناؤ اور تقویٰ کی زندگی اِختیار کرو اِسی مقصد کیلئے ہمارا کہا مانو ، کہ اللہ پر ایمان اور اس سے محبت کا یہی راستہ ہے۔ اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنَ..(الشعراء 108-107-26) قرآن مجید متقی بننے کا کورس ہے غور کیجئے تو قرآن مجید بھی متقی بننے کا کورس ہے۔ راہِ نماز اور گائیڈ ہے۔ ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ یہی نزول قرآن کا مقصد ہے۔ وہ زندگی کو سنوارتا ہے۔ تقویٰ کی راہ کھولتا ہے اس پر چلاتا ہے اس کو پختہ تر کرتا ہے۔کیونکہ تقویٰ ہی پر دنیوی زندگی کا انحصار ہے تقویٰ ہی پر آخرت کی کامیابی کا مدار ہے رُوحانی صحت دل کی طمانیت، آنکھوں کی ٹھنڈک اور محبت خاطر تقویٰ ہی کا نتیجہ ہے۔
Flag Counter