Maktaba Wahhabi

52 - 129
دنیوی لحاظ سے کامیاب زندگی؟ دنیوی لحاظ سے کامیاب زندگی کیا ہے؟ جو آسمان و زمین کی نعمتوں سے مالا مال ہو اس کا حصول تقویٰ پر منحصر ہے۔ وَلَوْ اَنَّ اَھْلَ الْقُرٰی اٰمَنُوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْھِمْ بَرَکٰتٍ مِّنَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ (الاعراف96,7) ترجمہ:۔ اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ کی روشن اختیار کرتے تو ہم اِن پر آسمان اور زمین سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے ہیں ۔ تقویٰ کا لازمی نتیجہ استغفار ہے۔ اور استغفار سے زمین و آسمان سے برکتوں کے دہانے کھُل جاتے ہیں۔ یُرِسِلِ السَّمَائَ عَلَیْکُمْ مِدْرَارما وَیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ اَنْھَارًا۔ ترجمہ:۔ تم پر آسمان سے خوب بارش برسائے گا تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا تمہارے لیئے باغ پید اکرے گا اور تمہارے لیئے نہریں جاری کرے گا کامیاب زندگی وہ ہے جس سے دُشمن کی چالوں سے حفاظت حاصل ہو یہ بھی تقویٰ کے ساتھ مشروط ہے۔ وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لَا یَضُرُّکُمْ کَیْدُھُمْ شَیْئًا…(ال عمران120,3) کامیاب زندگی وہ ہے جس میں مشکلات آسان ہوں۔ دشواریوں میں رستے نکلیں رزق نصیب ہو ہر کام آسان ہو اس کا وعدہ مستحقین سے کیا گیا ہے۔ وَمَنْ یَتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَجًا……(اطلاق4-2:65) دنیا و آخرت میں اللہ کی وصیت و حجت اس کے نزدیک بشارت بھی متقین کیلئے ہے۔ وَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ
Flag Counter