Maktaba Wahhabi

68 - 129
لیے جاتے ہیں غلطی کرتے ہیں تو معاف کر دیئے جاتے ہیں اور سینے سے لگا لیا جاتا ہے کوئی مثال نہیں ملتی کہ کوئی دھتکار کے باہر کر دیا گیا ہو یہی وہ لوگ ہیں جن سے کام ہونا ہے انہی کی تائید سے تو دین غالب ہوا ھُوَ الَّذی اَیَّدَکَ بِنَصْرِہٖ وَبِالْمُوْمِنِیْنَ ……(الانفال62:8) وہی تو ہے جس نے اپنی مدد سے اور مومنوں کے ذریعے سے تمہاری تائید کی یَـأَیُّھَا النَّبِیُّ حَسْبُکَ اللّٰہَ وَمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُوْمِنِیْنَ (الانفال62:8) اے نبی تمہارے لئے اور تمہارے پیرو اہل ایمان کیلئے تو بس اللہ ہی کافی ہے۔یہ جو مومنین کی جماعت ہی تو ہے جس کی جدوجہد سے پورے کا پورا دین نافذ ہو گا فتنہ مٹے گا اور دین کا کلمہ غالب ہو گا ان میں سے تو ہر شخص بڑا قیمتی ہے کوئی شخص بھی ایسا نہیں جس کی قدر و قیمت کم کی جائے۔ انسان کا دل اللہ کی یاد کا مسکن ہر شخص کا دل اللہ کی یاد کا مسکن ہے یہ تو خانہ کعبہ سے بھی زیادہ محترم ہے خانہ کعبہ کیا ہے مٹی کا گھر ہے یہ تو گوشت کا دل ہے جو اللہ نے خود بنایا ہے جس میں خود بستا ہے اس کی یاد بستی ہے اس کی محبت بستی ہے اس کا ایمان بستا ہے اس کی ناقدری کی جائے اور اس کو آدمی جھڑک دے اس کو ایذا پہنچائے اس کو تکلیف دے اس کی پروا نہ کرے اس کی برائی کرتا پھرے اس کو گالی دے اس کا مذاق اُڑائے یہ کیسے ہو سکتا ہے اسی لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی مسلمان کو خوش کیا اُس نے مجھے خوش کیا جس نے مجھے خوش کیا اُس نے اللہ کو خوش کیا جس نے کسی مسلمان کو ایذا پہنچائی اس نے مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا پہنچائی آپ بتایئے کہ اللہ اور اس کے رسول محبوب ہوں تو کیا اس کے بعد اب کسی ہدایت کی ضرورت ہے؟ یہ تو خوداپنی جگہ پر کافی ہے جب اللہ پیارا ہے اللہ کے محبوب پیارے ہیں تو پھر اللہ کے کسی بندے کو اپنے کسی ساتھی کو کیسے تکلیف پہنچائی جا سکتی ہے۔ کوئی ایسی بات زبان پر کیوں
Flag Counter