Maktaba Wahhabi

84 - 129
ہے یعنی نیکی کی طرف اطمینان پکڑنے والا۔ اگرچہ کبھی اس میں برائی کی خواہش بھی پیدا ہو جائے۔بشرطیکہ اس خواہش پر اصرار و عمل نہ ہو کیونکہ محض رغبت بغیر عمل سکون اور اطمینان کی نفسی نہیں کرتی البتہ عمل بھی واقع ہوں تو مطمئنہ نہ رہے گا۔ نفسانی خواہشات کی مذّمت ہر ممکن کوشش۔ فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوٰھَا پس ہم نے تمہارے اندر گناہ کرنے کا بھی مادہ رکھا ہے اور گناہ سے بچنے کا بھی مادّہ رکھا ہے۔ چاہت نفس پر چلنے کے نقصانات؟ نفس کی چاہت پر چلنے میں کیا نقصانات ہیں اور اللہ کی چاہت پر چلنے میں کیا کیا فائدے ہیں۔ وَاتَّبَعَ ھَوَاہُ فَمَثَلَہُ کَمَثَلِ الْکَلْب…… (سورہ اعراف76) جس نے اپنی خواہش کی پیروی کی اس کی مثال کتّے کی مثال کی طرح ہے۔ وَلَا تَتَّبِعِ الْھَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہ……(سورہ ص26) اور خواہش کی پیروی مت کرو ورنہ یہ تجھے اللہ کے راستہ سے بھٹکا دے گی۔ قَدَاَفْلَحَ مَنْ زَکّٰھَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰھَا وہ یقینا فلاح پا گیا جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیا وہ نامزد ہوا جس نے اسے دبا دیا رَبِّ کریم نے نفس کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہم نے اِنسان کے دل میں نافرمانی اور تقویٰ دونوں باتیں الہام کر دی ہیں۔ ہر شخص کو نیک و بد حق و باطل اور صحیح و غلط میں تمیز کرنے کا شعور عطا فرمایا ہے۔ یعنی نیکی و بدی دونوں کی صلاحیتیں موجود ہیں اب اس کی مرضی پر منحصر کہ وہ نیکی کو اختیا رکرتا ہے یا برائی کو پسند کرتا ہے۔
Flag Counter