Maktaba Wahhabi

101 - 219
عَذَابُ تَقْلِیْبِ الْوُجُوْہُ فِیْ النَّارِ چہروں کو آگ پر تپانے کا عذاب ( اَعَاذَنَا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مِنْہُ بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَمَنِّہٖ ہُوَ اَکْرَمُ الْاَکْرَمِیْنَ ) مسئلہ 118:جہنمیوں کے چہرے جہنم میں آگ پر الٹ پلٹ کر کے بھونے جائیں گے۔ ﴿یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْہُہُمْ فِیْ النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَا اَطَعْنَا اللّٰہَ وَاَطَعْنَا الرَّسُوْلاَ ، وَقَالُوْا رَبَّنَآ اِنَّا اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَکُبَرَائَ نَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلاَ ، رَبَنَّآ اٰتِہِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْہُمْ لَعْنًا کَبِیْرًا﴾ (68۔66:33) ’’جس روز انکے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کئے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کاش ہم نے اللہ اور اس کے رسولeکی اطاعت کی ہوتی اور کہیں گے’’اے ہمارے رب!ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی انہوں نے ہمیں راہ راست سے بے راہ کر دیا ان کو دوہرا عذاب دے اور ان پر سخت لعنت کر۔‘‘(سورہ احزاب،آیت66تا68) فرشتے کافروں کو آگ پر تپائیں گے اور ساتھ کہیں گے’’مزا چکھو! اس عذاب کا جس کا دنیا میں تم مطالبہ کرتے تھے۔‘‘ ﴿قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَ ، الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ غَمْرَۃٍ سَاہُوْنَ ، یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِ ، یَوْمَ ہُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ ، ذُوْقُوْا فِتْنَتَکُمْ ہٰذَا الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ﴾ (51 :10۔14) ’’مارے گئے قیاس اور گمان سے کام لینے والے جو جہالت میں غرق اورغفلت میں مدہوش ہیں پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزا کب آئے گا وہ اس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے (اور ان سے کہا جائےگا ) اب چکھو مزا! اپنے فتنہ کا یہ وہی چیز ہے جس کےلیے تم جلدی مچا رہے تھے ۔‘‘ (سورہ
Flag Counter