Maktaba Wahhabi

103 - 219
عَذَابُ السَّمُوْمِ وَالْیَحْمُوْمِ سخت زہریلی گرم ہوا اور سخت کالے زہریلے دھوئیں کا عذاب ( اَعَاذَنَا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَاِحْسَانِہٖ انہ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٍ ) مسئلہ 123:بعض مجرموں کو زہریلی گرم ہوا کے تھپیڑوں اور کالے دھوئیں کے مرغولوں کے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔ ﴿ وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ مَآ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ، فِیْ سَمُوْمٍ وَّحَمِیْمٍ ، وَّظِلِّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍ ، لاَّ بَارِدٍ وَّلاَ کَرِیْمٍ ، ﴾(44۔41:56) ’’اور بائیں بازو والے،بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا،وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے جو ٹھنڈا ہو گا نہ آرام دہ۔‘‘(سورہ واقعہ،آیت نمبر41تا44) وضاحت :جہنمی،جہنم کے عذاب سے تنگ آ کر ایک سائے طرف دوڑیں گے لیکن جب وہاں پہنچیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ سایہ نہیں بلکہ جہنم کی آگ کا سخت سیاہ دھواں ہے۔(تفسیراحسن البیان) مسئلہ 124: کافروں کو جہنم میں جھلسا دینے والی سخت گرم ہوا کا عذاب دیا جائے گا۔ ﴿ قَالُوْآ اِنَّا کُنَّا قَبْلُ فِیْ اَہْلِنَا مُشْفِقِیْنَ ، فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیْنَا وَوَقٰنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ،﴾ (27۔26:52) ’’(اہل ایمان کہیں گے)اس سے پہلے)دنیا میں)ہم اپنے گھر والوں میں)اللہ سے)ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے آخر کار اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضل کیا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا۔‘‘ (سورہ طور،آیت26تا27) ٭٭٭
Flag Counter