Maktaba Wahhabi

106 - 219
عَذَابَ الْھُوْنِ فِیْ النَّارِ جہنم میں ذلت اور رسوائی کا عذاب ( اَجَارَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَاِحْسَانِہٖ وَہُوَ اَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْنَ وَاَکْرَمُ الْاَکْرَمِیْنَ ) مسئلہ 126: کافروں کو جہنم میں ذلیل اور رسوا کیا جائے گا۔ ﴿ وَیَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا عَلَی النَّارِ اَذْہَبْتُمْ طَیِّبَاتِکُمْ فِیْ حَیَاتِکُمُ الدُّنْیَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِہَا فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْہُوْنِ بِمَا کُنْتُمْ تَسْتَکْبِرُوْنَ فِیْ الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَبِمَا کُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ ، ﴾(20:46) ’’جس روز کافر جہنم کے سامنے لا کھڑے کئے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا تم اپنے حصہ کی نعمتیں دنیا کی زندگی میں ختم کر چکے ان سے فائدہ اٹھا لیا پس آج تمہیں تمہاری نافرمانیوں اور ناحق تکبر کرنے کے جرم میں رسوا کن عذاب دیا جائے گا۔‘‘(سورہ احقاف،آیت نمبر20) مسئلہ 127: جہنمی،جہنم میں گدھے کی طرح اونچی نیچی آوازیں نکالیں گے۔ ﴿ لَہُمْ فِیْہَا زَفِیْرٌ وَّہُمْ فِیْہَا لاَ یَسْمَعُوْنَ ، ﴾(100:21) ’’جہنمی وہاں اس طرح گدھے کی سی آوازیں نکالیں گے کہ کان پڑی آوازسنائی نہ دے گی۔‘‘ (سورہ انبیاء،آیت نمبر100) مسئلہ 128: بعض کافروں کو ذلیل کرنے کے لئے ان کی ناک داغی جائے گی۔ ﴿ سَنَسِمُہٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ ، ﴾(16:68) ’’ہم عنقریب اس کی سونڈ(ناک)پر داغ لگائیں گے۔‘‘(سورہ قلم،آیت نمبر16) مسئلہ 129:جہنمیوں کے چہرے کالے سیاہ ہوں گے۔
Flag Counter