Maktaba Wahhabi

110 - 219
عَذَابُ السَّحْبِ فِیْ النَّارِ عَلَی الْوُجُوْہِ منہ کے بل چلائے جانے اور گھسیٹے جانے کا عذاب ( اََعَاذَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِمَنِّہٖ وَکَرَمِہٖ وَفَضْلِہٖ اِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ مَلِکٌ بَرَّ رَؤُوْفٌ رَّحِیْمٌ ) مسئلہ 135: فرشتے کافروں کومنہ کے بل الٹا کرکے جہنم میں گھسیٹیں گے۔ ﴿ یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِیْ النَّارِ عَلٰی وُجُوْہِہِمْ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ ، ﴾(48:54) ’’اس روز(کافر)منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اس روز ان سے کہا جائے گا چکھو جہنم کی آگ کا مزا۔‘‘(سورہ قمر،آیت نمبر48) مسئلہ 136: بعض مجرموں کو قبر سے ہی منہ کے بل اٹھا کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ مسئلہ 137:منہ کے بل اٹھنے والے کافر اندھے،گونگے اور بہرے بھی ہوں گے۔ ﴿ وَنَحْشُرُہُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی وُجُوْہِہِمْ عُمْیًا وَّبُکْمًا وَّصُمًّا مَاْوٰہُمْ جَہَنَّمُ کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰہُمْ سَعِیْرًا ، ﴾(97:17) ’’(گمراہ لوگوں کو)ہم قیامت کے روز اندھے،گونگے اور بہرے کرکے منہ کے بل اٹھائیں گے ان کا ٹھکانا جہنم ہے جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکادیں گے۔‘‘(سورہ بنی اسرائیل،آیت نمبر97) مسئلہ 138:بعض کافروں کو فرشتے زنجیروں میں باندھ کر گھسیٹیں گے۔ ﴿ اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْ اَعْنَاقِہِمْ وَالسَّلاَسِلُ یُسْحَبُوْنَ ، فِیْ الْحَمِیْمِ ثُمَّ فِیْ النَّارِ یُسْجَرُوْنَ ، ﴾(72۔71:40) ’’طوق اور زنجیریں کافروں کی گردنوں میں ہوں گی اور)جب پانی مانگیں گے تو پینے کے لئے)وہ
Flag Counter