Maktaba Wahhabi

113 - 219
عَذَابُ الْاِرْھَاقُ فِیْ النَّارِ آگ کے پہاڑ پرچڑھنے کا عذاب ( اََعَاذَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَمَنِّہٖ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ یَفْعَلُ مَا یَشَائُ ) مسئلہ 144:جہنم میں کافروں کو آگ کے پہاڑ پر چڑھنے کا عذاب دیا جائے گا۔ ﴿ سَاُرْہِقُہٗ صَعُوْدًا ، ﴾(17:74) ’’میں اسے عنقریب ایک مشکل چڑھائی چڑھاؤں گا۔‘‘(سورہ مدثر،آیت نمبر17) مسئلہ145: ’’صعود‘‘جہنم میں ایک پہاڑ کانام ہے جس پر کافر ستر سال کی مدت میں چڑھے گا پھر اس سے نیچے گرے گا اور دوبارہ ستر سال کی مدت میں چڑھے گا اور یوں مسلسل اسی عذاب میں مبتلا رہے گا۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( وَادٍ فِیْ جَہَنَّمَ یَہْوِیْ فِیْہِ الْکَافِرُ اَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا قَبْلَ اَنْ یَّبْلُغَ قَعْرَۃَ وَقَالَ الصَّعُوْدُ جَبَلٌ مِّنْ نَارٍ یَصْعَدُ فِیْہِ سَبْعِیْنَ خَرِیْفًا ثُمَّ یَہْوِیْ بِہٖ کَذٰلِکَ فِیْہِ اَبَدًا (( ۔رَوَاہُ اَبُوْ یَعْلٰی[1] (صحیح) حضرت ابو سعید)خدری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جہنم میں ایک وادی کا نام’’ویل‘‘ہے جس کی تہ تک پہنچنے سے پہلے کافرچالیس سال تک اس میں گرتا چلا جائے گا اور صعود جہنم میں ایک پہاڑ کا نام ہے جس پر کافر ستر سال(کے عرصہ)میں چڑھے گا پھر اس سے اترے گا۔کافر ہمیشہ اسی (عذاب میں یعنی چڑھنے اور اترنے)میں مبتلا رہے گا۔‘‘اسے ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter